بائی حکومت خواتین کو سہولیات مہیاکرنے کے لئے اقدامات کر رہی ہے، میر ظہور احمد بلیدی

اضلاع میں ہنر مندی کے حوالے سے غیر فعال اداروں کو جلد فعال اور پولی ٹیکنک یونیورسٹی بنانے کا منصوبہ زیر غور ہے، صوبائی وزیرخزانہ

اتوار 25 اگست 2019 21:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اگست2019ء) صوبائی وزیرخزانہ میر ظہور احمد بلیدی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت خواتین کو سہولیات مہیاکرنے کے لئے اقدامات کر رہی ہے، بلوچستان میں خواتین کو ہنر مند بنا نے اور انہیں اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے تاکہ خواتین اپنے لئے خود روزگار پیدا کر سکیں اور انہیں اپنے مسائل حل کر نے کے لئے دوسروں کی طرف دیکھنے کی ضرورت نہ پڑے ، یہ بات انہوں نے اتوار کو کوئٹہ پریس کلب میں بلوچستان وومن بزنس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ٹریننگ مکمل کرنے والی خواتین میں ٹول کٹ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر تنظیم کی چیئرپرسن ثناء درانی،سید شبیر بائیان و دیگر بھی موجود تھے ،میر ظہور بلیدی نے کہا کہ بلوچستان کی خواتین کسی بھی صورت دوسرے صوبوں کی خواتین سے کم تر نہیں ، ہماری یہاں خواتین دوسرے علاقوں کی نسبت زیادہ محنت کش ہیں اور اپنے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے کوشاں ہیں جبکہ خواتین کو مزید امپاور کر نے کے لئے صوبائی حکومت نے مختلف اقدامات کر نے پر غور کیا ہے اس سلسلے میں صوبے میں 6اضلاع میں ہنر مندی کے حوالے سے غیر فعال اداروں کو جلد فعال اور پولی ٹیکنک یونیورسٹی بنانے کا منصوبہ زیر غور ہے، انہوں نے کہا کہ بلوچستان وومن بزنس ایسوسی ایشن نے خواتین کے لئے ٹریننگ کا اہتمام کر کے قابل تحسین کام کیا ہے اس سے خواتین کو معاشی طور پر مستحکم ہونے کا موقع ملے گا انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں خواتین کے پاس وسائل اور انہیں پذیرائی نہ ملنے کی وجہ سے آج وہ پیچھے رہ گئی ہیں لیکن صوبائی حکومت یہ جانتی ہے کہ ترقی نسواں کے بغیر صوبے کی ترقی کا خواب ادھورا ہے انہوں نے کہاکہ خواتین کو معاشی طور پر خودمختار بنا نے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے حکو مت نے بجٹ میںغیر فعال ٹیکنیکل اداروں کو فعال کرنے کے لئے منصوبے رکھے ہیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ثناء درانی و دیگر مقررین نے کہاکہ خواتین کی ٹریننگ 2011میں شروع کی گئی جو آج تک جاری ہے اور اس منصوبہ کو2021تک توسیع دی جائیگی اس کے بعد ضرورت رہی تو اس کو مزید بھی جاری رکھیں گے آخر میں 108خواتین جنہوں نے ٹریننگ حاصل کی گئی تھی ان کو کنگ کے حوالے سے سامان فراہم کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں