قائداعظم کا پیغام اتحاد ، تنظیم اور ایمان آج بھی وطن عزیز کی ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے، رکن قومی اسمبلی منورہ منیر

بدھ 11 ستمبر 2019 15:40

کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی منورہ منیر نے کہا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت میں برصغیر کے مسلمانوں کا آزاد وطن کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا اور آ ج ہم ان ہی کی وجہ سے آزاد قوم کی حیثیت سے آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں۔ بدھ کو بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم وفات کے موقع پر خواتین کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کے رہنما اصول ایمان، اتحاد اور نظم ہماری تاریخ کا حصہ ہیں اور پاکستان کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ صرف اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کر کے ہی کیا جا سکتا ہے، بانی پاکستان محمد علی جناح ایک بااصول، انصاف پسند اور جرات مند مدبر تھے اور تحمل،برداشت اور رواداری پر مبنی پرامن معاشرے کا قیام بانی پاکستان محمد علی جناح کا خواب تھا، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کو حقیقی معنوں میں فلاحی ریاست بنانے اور قائداعظم کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

رکن قومی اسمبلی منورہ منیر نے کہا کہ قائد کا پیغام اتحاد ، تنظیم اور ایمان آج بھی وطن عزیز کی ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے اور ان کے فرمودات پر عمل پیرا ہو کر ملک کو تمام بحرانوں سے نجات دلائی جا سکتی ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں