قائداعظم کی بے مثال بصیرت، ذہانت، دیانت اور جرات کا پوری دنیا نے اعتراف کیا ہے، پروفیسر ڈاکٹر سلطان الطاف علی

بدھ ستمبر 15:40

کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) پروفیسرڈاکٹرسلطان الطاف علی نے کہا ہے کہ قائداعظم جیسی عظیم شخصیات صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں ان کی بے مثال بصیرت، ذہانت، دیانت اور جرات کا پوری دنیا نے اعتراف کیا ہے ۔

(جاری ہے)

پروفیسرڈاکٹرسلطان الطاف علی نے قائد اعظم محمد علی جناح کی برسی کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ہم اپنے قائد کے شکر گزار اور احسان مند ہیں اور انہیں سلام پیش کرتے ہیں، انہوں نے اپنی پوری زندگی برصغیر کے مسلمانوں کو غلامی سے نجات دلانے کے لیے وقف کر دی اور اپنی قائد انہ صلاحیتوں اور ناقابل شکست عزم کی بدولت اپنی اس جدوجہد میں سرخرو ہوئے اور مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ اور خود مختار وطن حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے جہاں ہم ایک آزاد قوم کی حیثیت سے زندگی گزار رہے ہیں۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو ملک و قوم کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

کوئٹہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments