نوجوان معیاری تعلیم کے ساتھ کھیلوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، حاجی نورمحمد دمڑ

اتوار 15 ستمبر 2019 23:40

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2019ء) نوجوان معیاری تعلیم کے ساتھ کھیلوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور ملک اور قوم کا نام روشن کریں ہم نوجوانوں کی ہر فورم پر حوصلہ افزائی کریں گے ،کھیلوں کو فروغ دینا ہم سب کی ذمہ داری ہے ،بلوچستان کے کھیلاڑیوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ان کی ٹیلنٹ کو ابھارنے کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر پی ایچ ای ،واسا حاجی نورمحمد دمڑ نے زندرہ زیارت میں چھٹا آل پاکستان شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کے فائنل کے اختتام پر کیا ،فائنل میچ الفرید کلب ساہیوال اور العثمان کلب لاہور کے درمیان کھیلا گیا جو کہ العثمان کلب لاہور نے جیت لیا اس موقع پر ڈی پی او محمد علی کاسی ،حبیب اللہ پانیزئی ،حاجی خان محمد دمڑ،میجرمحمدزمان پانیزئی ،مومن شاہ دمڑ ،حمید اللہ پانیزئی ،سعدا للہ دوتانی ،احسان اللہ سارنگزئی،حاجی جانان دمڑ ،سید محمد موجود تھے ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر حاجی نور محمد دمڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا حکومت کھیلوں کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات کررہی ہے ،کھیل انسانی زندگی کے لیے بہت ضروری ہے ،جہاں کھیلوں کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں ہسپتال ویران ہوتے ہیں ،صحت مند معاشرے کا قیام وقت کی اہم ضروت ہے ،کھیلوں کی میدانوں کو آباد کرکے نوجوانوں کے مستقبل کو روشن کریں گے۔صوبائی وزیر حاجی نور محمد دمڑ نے ٹورنامٹ کمیٹی کے لیے پانچ لاکھ روپے دینے کا اعلان کیااور کھیلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں