وزیر اعلی بلوچستان کی خصوصی ہدایت پر وزیر اعلی ٹاسک فورس کاروائیاں تیز کرے گی، ہیلتھ ڈپارٹمنٹ بلوچستان

اتوار 15 ستمبر 2019 23:40

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2019ء) ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے ایک اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ وزیر اعلی بلوچستان کی خصوصی ہدایت پر وزیر اعلی ٹاسک فورس اپنی کاروائیاں تیز کریگی اور ایسے تمام پرا ئیویٹ ہسپتالوں کے خلاف کاروائی کی جائیگی جھاں لائیسنس یافتہ فارماسسٹ اپوائنٹ نہی ھونگے۔

(جاری ہے)

اسکے علاوہ ان سرکاری فارماسسٹ کے خلاف بھی تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائیگی جنھوں نے خلاف قانون فارماسسٹ کے لائیسنس حاصل کرلیے ہیں اور فارمیسیز چلا رہے ہیں۔

مزید برآں ہیلتھ ڈپارٹمنٹ نے بتایا ہے کہ فارماسسٹ کی خالی آسامیوں کوجلد پر کرنے کیلئے بلوچستان پبلک سروس کمیشن کو مراسلہ ارسال کیا جا رہا ہے۔ یاد رہے امسال فارماسسٹ کی 34 آسامیوں کمیشن سے بھرتی کی بھی ہیں۔ جبکہ مزید 30 سے زیادہ آسامیاں بہت جلد فائیننس ڈپارٹمنٹ کی منظوری کے بعد کمیشن کو بھیج دی جائینگی۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں