بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی غیر معیاری اور مضر صحت اشیاء بنانے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیاںجاری ہیں

منگل 17 ستمبر 2019 23:40

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2019ء) بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی غیر معیاری اور مضر صحت اشیاء خوردنوش بنانے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز نقیب اللہ ناصر کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیم نے منگل کے روز نواں کلی میں کارروائی کرتے ہوئے سپر فریسکو بیکرز پلانٹ اور وزیر خان بیکرز پلانٹ کوپروڈکشن یونٹ میں صفائی کی ناقص صورتحال و زنگ آلود مشینری، پروڈکشن میں غیر معیاری اجزاء کے استعمال ،حشرات کی موجودگی، ملازمین کی ذاتی صفائی نہ ہونے اور مجموعی طور پر حفظان صحت کے اصولوں کے برخلاف اشیاء کی تیاری و فروخت پر سیل کر دیاجبکہ ویلز آئسکریم فیکٹری کو وارننگ نوٹس جاری کرتے ہوئے فیکٹری میں موجود ناقص اور غیرمعیاری آئسکریم کو موقع پر تلف کر دیا گیا۔

علاوہ ازیں فوڈ اتھارٹی حکام نے علاقے میں موجود دیگر کھانے پینے کے مراکز کا بھی معائنہ کیا اور مختلف اشیاء خورد ونوش کے معیار کا جائزہ لیا۔ معائنے کے دوران مختلف مراکز کے مالکان و عملے کو عوام کو محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی جبکہ اس حوالے سے انہیں خصوصی ہدایت نامے بھی جاری کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں