اے این ایف کی کاروائیاں، افیون و چرس برآ مد

جمعرات 19 ستمبر 2019 16:01

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2019ء) اے این ایف کوئٹہ نے لک پاس ٹول پلازہ کوئٹہ کے قریب دوران تلاشی کار کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 150 کلو گرام چرس برآمد کر کے ملزم محمد نعمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

دوسری کارروائی کے دوران اے این ایف کوئٹہ نے خفیہ اطلاع پر مبنی چھاپے کے دوران ضلع پنجگور کے غیر آباد علاقے زرمان سے 20 کلو گرام افیون اور 98 کلو گرام چرس برآمد کر لی۔اطلاعات کے مطابق مذکورہ منشیات کسی دیگر گروہ کے حوالے کرنے کی غرض سے ذخیرہ کی گئی تھی جو کہ نا معلوم مقام پر منتقل کی جانی تھی۔تیسری کارروائی کے دوران اے این ایف کوئٹہ نے پنجگور میں واقع سٹار چوک کے قریب ایک لاوارث ڈبل کیبن گاڑی کو قبضے میں لیکر اس سے 5 کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں