گورنر بلو چستان امان اللہ خان یاسین زئی کا سبکدوش ہونے والے کمانڈ رسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجو ہ کے اعزاز میں ظہرانہ

جمعہ 20 ستمبر 2019 00:20

کوئٹہ۔19ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) گورنر بلو چستان امان اللہ خان یاسین زئی نے جمعرات کے روز گورنر ہائوس کوئٹہ میں سبکدوش ہونے والے کمانڈ رسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جس میں وزیراعلیٰ بلو چستان میر جام کمال خان، اپوزیشن لیڈر بلو چستان اسمبلی ملک سکندر خان ایڈوکیٹ، صوبائی وزراء، اراکین اسمبلی، چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن (ر) فضیل اصغر، آئی جی بلوچستان محسن حسن بٹ اور دیگر اعلیٰ آفیسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گورنر بلوچستان نے سبکدوش ہونے والے لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کی صوبے کے امن وترقی کیلئے سرانجام دینے والی خدمات کو سراہا اور ان کی مزید کامیابی وسرخروئی کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں