صحت ایجوکیشن کی بلڈنگزاورروڈکے کاموں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ،ڈپٹی کمشنر لسبیلہ شبیر احمد مینگل

جمعہ 20 ستمبر 2019 00:20

کوئٹہ۔19ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) ڈپٹی کمشنر لسبیلہ شبیر احمد مینگل کی زیر صدارت لسبیلہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا، متعلقہ سرکاری محکموں کے آفیسران نے اپنے اداروں کی کارکردگی کے متعلق بریفننگ دی،ڈپٹی کمشنر لسبیلہ شبیر احمد مینگل نے مختلف محکموں کے آفیسران کی زیر نگرانی جاری ترقیاتی کاموں کی عدم تکمیل پراظہاربرہمی کرتے ہوئے کہا کہ صحت ایجوکیشن کی بلڈنگزاورروڈکے کاموں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا غیر معیاری کام کرنے والے ٹھیکیدار اورغفلت کے مرتکب متعلقہ محکموں کے آفیسران کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی ڈی سی لسبیلہ نے کہا کہ سرکاری آفیسران عوام کے خادم ہیں عوام کی خدمت کو ہرصورت میں یقینی بنائیں ترقیاتی کام عوام کی امانت ہیں اس میں کسی کو خیانت کرنے کی اجازت نہیں دینگے ترقیاتی کاموں سے براہ راست عوام کو فائدہ پہنچنا چاہیئے انہوں نے کہا کہ سرکاری آفیسران اپنی کارکردگی کو بہتر سے بہتر بنائیں جس بھی آفیسر کی کارکردگی تسلی بخش نہیں ہوگی اسکے خلاف متعلقہ محکمہ کے اعلیٰ آفیسران سے بات چیت کرکے انکے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل فرحان سلیمان اور سرکاری محکموں کے افسران اجلاس میں شریک تھے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں