ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ میجر(ر) بشیر احمد کی قیادت میں سیاسی جماعتوں ،قبائلی عمائدین،ضلعی آفیسران ،مختلف سکولوں کے طلباء کی جانب سے کشمیری عوام سے اظہاریکجہتی اور بھارتی مظالم کے خلاف ڈپٹی کمشنر کمپلیکس سے ریلی کا انعقاد

ہفتہ 21 ستمبر 2019 01:00

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2019ء) ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ میجر(ر) بشیر احمد کی قیادت میں سیاسی جماعتوں ،قبائلی عمایدین،ضلعی آفیسران ،مختلف سکولوں کے طلباء کی جانب سے کشمیری عوام سے اظہاریکجہتی اور بھارتی مظالم کے خلاف ڈپٹی کمشنر کمپلیکس سے ریلی نکالی گئی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی ڈپٹی کمشنرکمپلیکس دفتر پراختتام پذیر ہوئے ،ریلی کے شرکاء نے مختلف بینرز اٹھار کھے تھے جن پر مختلف نعرے درج تھے ۔

(جاری ہے)

ریلی کے شرکاء کاکہناتھاکہ بھارت فوری طورپر کشمیر میں جاری ظلم بند کرے اور کشمیریوں کی حق خودارادیت کو تسلیم کرے ،انہوں نے کہاکہ ہندوستان کی جانب سے کشمیریوں پر عرصہ دراز سے جاری مظالم پر عالمی طاقتوں کی خاموشی کسی المیہ سے کم نہیں ،پاکستان اور پاکستانی عوام کشمیریوں کے ساتھ ہے ،بھارتی مظالم پر فوری طورپر عالمی برادری اپنی کرداراداکرے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں