ڈائریکٹرجنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر کمالان گچکی کی زیرصدارت لسبیلا و دیگر اضلاع میں ڈینگی وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال اس کے سدباب اور حفاظتی اقدامات کے پیش رفت کے حوالے سے اجلاس منعقد

ہفتہ 21 ستمبر 2019 01:00

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2019ء) ڈائریکٹرجنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر کمالان گچکی کی زیرصدارت لسبیلا و دیگر اضلاع میں ڈینگی وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال اس کے سدباب اور حفاظتی اقدامات کے پیش رفت کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ہیلتھ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے سربراہ ڈاکٹر آصف انور شاہوانی، ڈپٹی ڈائریکٹر ملیریا کنٹرول پروگرام ڈاکٹر خرم بلوچ، FELTP کے ڈاکٹر احسان احمد لارک سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

بعد از ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز نے ڈی جی ہیلتھ آفس میں میں قائم کردہ ڈینگی سرویلنس سیل کا بھی تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہیں بتایا گیا کہ ڈینگی سے متاثرہ علاقے لسبیلہ میں امدادی ٹیموں نے اپنا کام شروع کردیا ہے اورانشائاللہ ڈینگی پر جلد ہی قابو پالیا جائے گا۔

(جاری ہے)

متعلقہ اضلاع میں ادویات حفاظتی تدابیر و ڈینگی وائرس کی آگاہی و معلومات کے حوالے سے کتابچے و دیگر آئی سی مٹیریل پہنچا دی گئی ہے۔

ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز کی ہدایت کی روشنی میں لسبیلہ کے کے ضلعی ہیلتھ آفیسر سر ڈاکٹر احمد بلوچ نے جام غلام قادر ہسپتال حب لسبیلہ میں ڈینگی آئسولیشن وارڈ قائم کردیا ہے جہاں پر ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کو تمام طبی سہولیات فراہم کی جائیگی۔ مزید بتایا گیا کہ ڈینگی کے تشخیص علاج اور دیگر عصرحاضرکے ہم آہنگ معلومات و آگاہی کے لئے عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے تکنیکی معلوماتی سیشنز کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر کمالان بلوچ نے ملیریا ورٹیکل بارن ڈیزیز کنٹرول پروگرام کے اقدامات کو سراہا اور کہا کہ ڈینگی ودیگر وبائی امراض کے پھیلاؤ کو روکنے میں مزید اقدامات اٹھانے پڑیں گے اور محکمہ صحت کو دیگر شہری حکومتوں کا ساتھ درکار رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے دیگر اضلاع میں بھی محکمہ صحت کی جانب سے ڈینگی اور مچھروں کے خاتمے کیلئے اسپرے کئے جارہے ہیں۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ لوگوں کو چاہئے کہ وہ ڈینگی اور ملیریا سے بچنے کیلئے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں صبح اور شام کے اوقات میں پورے بازوں والے کپڑے اور مچھرکے کاٹنے سے بچائو کیلئے استعمال ہونے والے لوشن یا اسپرے کے استعمال کو یقینی بنائیں، گھر محلے دکان کو صاف ستھرا رکھنے میں کردار ادا کریں، جن علاقوں میں پانی کھڑا ہوتا ہے ہے انہیں خالی کریں، پانی کی ٹینکی یا دیگر ذخیرہ کرنے والے پانی کے کے کنستروں یا بالٹیوں کو ڈھانپ کر رکھیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں