کمشنر ژوب ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ کی زیر صدارت ضلعی افسران کا تعارفی اجلاس

اتوار 22 ستمبر 2019 23:00

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2019ء) کمشنر ژوب ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ کی زیر صدارت ضلعی آفیسران کا تعارفی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر دکی قربان علی مگسی ،اسسٹنٹ کمشنر میران بلوچ،ڈی ایس پی دکی عبدالحمید بزدار، تحصیلدار دکی عبدالمجید جوگیزئی،ایس سی بی اینڈ آر سید نعیم شاہ،ایکسین بی اینڈ آر ملک اسد خان ترین،ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک محمد یار ترین،ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن عبدالرشید جوگیزئی،ڈسٹرکٹ منیجر پی پی ایچ آئی محیب اللہ کاکڑ،ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر جوہر خان شادوزئی ،چیف میونسپل کمیٹی آفیسر عبدال خان ترین ،رسالدار میجر لیویز علی محمد شادوزئی ودیگر ضلعی آفیسران نے شرکت کی ،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قربان علی مگسی نے کمشنر ژوب ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ کو تفصیلی بریفنگ دی ،تمام ضلعی آفیسران نے اپنے اپنے محکموں کے بارے میں بتایا اجلاس میں چند محکموں کے ضلعی آفیسران غیر حاضرپائے گئے ،کمشنر ژوب ڈویژن نے سخت براہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر قربان علی کو ہدایت کی کہ ان کو شوکاز نوٹسز جاری کئے جائیں اور کہا کہ سرکاری محکموں میں غیر حاضر ی کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا،عوام کے مسائل کس طرح حل ہونگے انہوں نے کہا کہ غیر حاضر ہونے والے تمام ضلعی آفیسران کے متعلقہ سیکرٹریز کو بھی اس بارے میں تحریری طور پر لکھا جائے گا ،کمشنر ژوب ڈویژن نے اسسٹنٹ کمشنر میران بلوچ کی کارکردگی کو سرہاتے ہوئے کہا کہ اسکولوں کو وگزار کر کے ایک اچھا اقدام اٹھایا ہے انہوں نے کہا کہ تعلیم پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ،غیر حاضر اساتذہ اور دیگر ملازمین کو نوکریوں سے برخاست کرکے مثال بنائیں گے آخر میں غڑواس تا واوی سڑک،مانزئی تا چلگڑی سڑک ،پل اور بلیک ٹاپ سڑک،کلی حاجی حسین لونی اور مختلف بلیک ٹاپ سڑکیں لونی ایریا ضلع دکی کا معائنہ بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں