ژوب و شیرانی میں تمام جاری منصوبے بر وقت مکمل کیے جائیں، چیف سیکرٹری کیپٹن (ر) فضیل اصغر

اتوار 22 ستمبر 2019 23:00

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2019ء) چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن (ر) فضیل اصغر نے کہا ہے کہ ژوب و شیرانی میں تمام جاری منصوبوں کو بر وقت اور معیار کے مطابق مکمل کیے جائیں۔ حکومت صوبے میں صحت تعلیم زراعت لائیو سٹاک اور جنگلات کے شعبوں میں مزید بہتری لانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ ژوب کیلئے ماسٹر پلان جلد منظور ہو گی ژوب تاریخی اہمیت کا حامل اور خوبصورت شہر ہے لیکن سبزہ اور درخت کہیں بھی نظر نہیں آرھا انھوں نے کہا کہ اساتذہ اور ڈاکٹر ز اپنے فرائض ایمانداری سے سر انجام دیں فرائض میں غفلت برتنے والوں کو فارغ کیے جائے نگے سول ہسپتال کی مزید بہتری اور عوام کو بہتر سے بہتر صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے مزید اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ جنگلات کی کارکردگی مایوس کن ھے 15 اکتوبر تک مزید درخت لگائے جائیں اور روزانہ کی بنیاد پر ڈی سی کو رپورٹ دیا کریں شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے تاکہ عوام کو سہولت ژوب کوئٹہ روٹ پر چلنے والی بس کمپنیاں اپنی کٹھارہ بسیں تبدیل کر ے دور دراز علاقوں کے اساتذہ کی سکولوں تک رسائی کیلئے ٹرانسپورٹ کا انتظام کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایک روزہ دورہ ژوب کے موقع پر ڈی سی آفس ژوب میں اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔وزیراعلیٰ کے مشیر برائے لائیو سٹاک مٹھاخان کاکڑ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز گورایا ایڈیشنل سیکرٹریز مجیب الرحمٰن عبداللہ خان بشیر خان کے علاوہ ڈپٹی کمشنر شیرانی عظیم کاکڑ اے ڈی سی محمد عارف کاکڑ اے سی شیرانی زکاء اللہ درانی بھی موجود تھے اجلاس میں تمام محکموں کے سربراہان نے شرکت کی اجلاس میں چیف سیکرٹری کو اے ڈی سی محمد عارف کاکڑ نے علاقے میں امن وامان کے بارے بریفنگ دی ۔

ڈاکٹر نصیب اللہ کاکڑ نے لائیو سٹاک کے متعلق بریفنگ دی ڈی ای او لعل جان موسیٰ خیل نے شعبہ تعلیم کے حوالے سے بریف کیا ڈی ایچ او ڈاکٹر مظفر شاہ نے محکمہ صحت پر بریفنگ دی پی ڈی شیرانی ٹاؤن رزاق مندوخیل نے شیرانی ٹاؤن کے متعلق بریفنگ دی ایکسئین بی اینڈ آر ہاشم کاکڑ نے اپنے محکمہ میں جاری منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی بعد میں چیف سیکرٹری نے حاجی مٹھاخان کاکڑ کے ہمراہ سول ہسپتال کا دورہ کیا ۔

ایم ایس ڈاکٹر عبدالہادی کاکڑ نے ہسپتال کے بارے میں بریفنگ دی اس موقع پر انھوں نے اطمنان کا اظہار کیا اور کہا کہ ہسپتال کو ڈیجیٹل ایکسرے مشین فراہم کی جائے گی چیف سیکرٹری نے نیو بس لاری اڈہ کا دورہ بھی کیا ایکسیئن بی اینڈ آر ہاشم کاکڑ نے بریفنگ دی انھوں نے جاری کام کا جائزہ بھی لیا بعد میں بی آر سی کالج کا دورہ کیا پرنسپل داد محمد نے بریفنگ دی صوبائی مشیر حاجی مٹھاخان کاکڑ نے چیف سیکرٹری کو ماسٹر پلان صحت تعلیم ٹرانسپورٹ لائیو سٹاک زراعت جنگلات پی آئی اے پرواز وں کی دوبار بحالی اور سپورٹس کمپلکس کے مسائل سے اگاہ کیاگیا صوبائی مشیر نے کہا کہ صوبائی حکومت وزیراعلی جام کمال خان کی قیادت میں ہر ممکن کوشش کر رہے ہے کہ عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کیے جائینگے تاکہ عام لوگ اس سے استفادہ حاصل کر سکے آخر میں صوبائی مشیر نے چیف سیکرٹری کیپٹن (ر)فضیل اصغر کو ڈی سی آفس میں روائتی لنگی پہنائی گئی اور ان کو تحفے بھی دئیے گئے چیف سیکرٹری بزرئیعہ ہیلی کاپٹر ژوب پہنچے ڈپٹی کمشنر شیرانی عظیم کاکڑ اے ڈی سی عارف کاکڑ اور دیگر انتظامی آفیسر ان نے ان کا شاندار استقبال کیا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں