صوبے میں گورنس نام کی کوئی چیز وجود نہیں رکھتی ،پسند ناپسند کی پالیسی نے اداروں کو مفلوج اور زبوں حالی کا شکار بنا دیا ہے، خیر بخش بلوچ

اتوار 22 ستمبر 2019 23:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2019ء) نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری خیر بخش بلوچ نے کہا ہے کہ صوبے میں گورنس نام کی کوئی چیز وجود نہیں رکھتی۔ پسند ناپسند کی پالیسی نے اداروں کو مفلوج اور زبوں حالی کا شکار بنا دیا ہے۔نوشکی میں اکثر سکول بند ہے لیکن نااہل انتظامیہ کی خاموشی معنی خیز ہے جو کرپشن اور غفلت کی اندرونی کاروائی کو آشکار کر رہی ہے۔

ان خیلالات کا اظہار انہوں مے گذشتہ روز نوشکی کے ضلع اور تحصیل کابینہ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔اجلاس کی صدارت نیشنل پارٹی نوشکی کے صدر ظاہر جمالدینی نے کی۔جبکہ مہمان خاص صوبائی جنرل سیکرٹری خیر بخش بلوچ اور اعزازی مہمان ریجنل سیکرٹری فاروق بلوچ تھے۔اجلاس میں مندرجہ ذیل فیصلے کئے گئے سکولوں کی بندش پر تشویش کا آظہار کیا گیا اور نااہل انتظامیہ سکولوں کی بندش اور این جی اوز مافیا کے خلاف اکتوبر میں احتجاجی مظاہرہ کا اعلان کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ممبر شپ مہم کو تیز کرنے اور تنظیمی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کا فیصلہ ہوا۔ تحصیل کونسل کا اجلاس اکتوبر میں منعقد کیا جائے گا۔اجلاس میں پارٹی رہنماء سریش کمار سے موبائل اور موٹر سائیکل چوری کرنے کی مذمت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی رہنماؤں نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت نے عوام کو معاشی اور سماجی مشکلات سے دوچار کر دیا۔مہنگائی بے روزگاری اور بدامنی نے روز بڑھ رہی ہے۔

لیکن سلیکٹڈ حکومت اپنی ناقص کارکردگی کے باوجود سوشل میڈیا پر بلند و بانگ دعوے کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ صوبائی صرف اداروں میں سفارش اور اقربا پروری کے ذریعے مداخلت کر رہی ہے۔اس لئے ادارے غیر فعال ہے۔ضلع نوشکی میں درجنوں تعلیمی ادارے بند ہے۔لیکن کوئی پروسان حال نہیں۔رہنماؤں نے کہا کہ ضلع نوشکی میں این جی اوز مافیا کی شکل اختیار کر چکی ہے۔

تعلیم صحت سمیت دیگر شعبوں کے اربوں روپیہ کو کرپشن کی نظر کر دی ہے۔اور ان سب میں ضلع انتظامیہ کی ملی بھگت ہے۔انہوں نے کہا کہ نوشکی میں اسٹریٹ کرائمز معمول بن گئے ہے۔چوری اور ڈکیتی سے عوام پریشانی کا شکار ہے۔ نوشکی کی ضلعی انتظامیہ مجموعی اور مکمل طور پر نااہل اور کرپٹ ہے۔نیشنل پارٹی نوشکی کے عوام کے ساتھ ہے اور نااہل انتظامیہ سکولوں کی بندش کے خلاف اکتوبر میں احتجاج کریگی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں