پشتون عالمی کلچر ڈے کی مناسبت سے مرکزی تقریب آج میٹروپولیٹن کارپوریشن میں ہو گی

اتوار 22 ستمبر 2019 23:30

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2019ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پشتون عالمی کلچر ڈے کی مناسبت سے مرکزی تقریب آج 23ستمبر کو کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے سبزہ زار پرصبح 9بجے سے رات گئے تک منعقد ہوگی جس میں پشتونخوامیپ کے چیئرمین محترم ملی مشر محمود خان اچکزئی شرکت کرینگے ۔

(جاری ہے)

تقریب میں پشتون ثقافت کے حوالے ملی اتنڑ ، پہلوانوں کی کشتی مقابلے (غیژ) اور عوام کے دلچسپی کیلئے ثقافتی خیمے اور مختلف اسٹالز لگائیں گئے ہیں جس میں پشتون تہذیبی ادوار کے اشیاء استعمال برائے نمائش رکھے گئے ہیں ۔

بیان میں پارٹی کارکنوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نظم ونسق برقرار رکھنے کیلئے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں اور عوام سے تمام کلتوری پروگراموں میں شرکت کی اپیل کی گئی ہے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں