حکومت بلوچستان قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے، امان اللہ زہری اور ان کے رفقاء کی شہادت کے حوالے سے تمام تر قانونی مراحل طے کرکے انصاف کا بول بالا کیا جائے گا، ، ترجمان صوبائی حکومت لیاقت شاہوانی

اتوار 22 ستمبر 2019 23:30

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2019ء) حکومت بلو چستان کے ترجمان لیا قت شاہوانی نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے اور امان اللہ زہری اور ان کے رفقاء کی شہادت کے حوالے سے تمام تر قانونی مراحل طے کرکے انصاف کا بول بالا کیا جائے گا اور انصاف کی فراہمی کوہر حال میں یقینی بنایا جائے گا۔اپنے ایک بیان میں وضاحت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت بلو چستان عوام کو روزگار پہنچانے کے لئے تمام تر اقدامات اٹھا رہی ہے۔

(جاری ہے)

قوم پرست جماعت کی طرف سے بیروزگاری کے حوالے سے تمام تر الزامات کو رد کیا جاتا ہے، الزامات کی سیاست کرنے سے گریز کریں، حکومت بلو چستان کی بھرپور کوشش ہے کہ نوجوانوں کو روزگار فراہم کر کے بلوچستان کو مستفیدکیا جاسکے۔ قوم پرست جماعت نے حکومتوں میں آکر بھی عوام کے لیے کچھ نہیں کیا ۔ محض دعوے کرنے سے عوام کی خدمت نہیں کی جاسکتی حکومت بلوچستان کے ترجمان نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت اپنی تمام توانائیوں کے ساتھ عوام کی خدمت کا فرض ادا کررہی ہے اور کرتی رہے گی۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں