ض* ایس ڈی او سیٹلائٹ ٹائون کے رویے سے عوام تنگ آچکے ہیں،سیدعبدالستارشاہ چشتی

اتوار 13 اکتوبر 2019 22:35

۶کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2019ء) جمعیت علما ء اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی سیدعبدالستارشاہ چشتی سے غوث آباد سیٹلائٹ ٹائون کے وفودسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ایس ڈی او سیٹلائٹ ٹائون کے رویے سے عوام تنگ آچکے ہیں ایس ڈی او کے ملی بھگت سیکنڈے لگاکربجلی چوری عام ہیرشوت اور بھتہ خوری کاآمجگاہ بن چکاہے غوث آباد کی بجلی کودیگر علاقوں کودینے سے بجلی پر بوجھ پڑتی ہے تحری احکامات کے باوجوددوسرے کو بجلی دینے ان علاقوں بجلی کے وولٹیج انتہاء کم ہونے سے صارفین کے فریج پھنکے ودیگربرقی قیمتی الات جل جاتے ہیں عوام مسائل حل کرنے کے لئے جاتے ہیں توہ بداخلاقی اور بدمعاشی پر اترآتے ہیں ان کے غیر ذمہ دارنہ رویہ کسی صورت قبول نہیں انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ وولٹیج کی کمی اورآنکھ مچولی عوام کیلئے عذاب بن چکی جس کی وجہ سے معمولات زندگی بھی بری طرح متاثر ہورہی ہیں وولٹیج کی کمی و بیشی اور بجلی کی آنکھ مچولی سے لوگوں کے لاکھوں روپے مالیت کے برقی آلات بھی ناکارہ ہورہے ہیں عوام کوشدیدنقصانات کاسامناکرناپڑتاہے کئی کئی گھنٹہ بجلی متعلقہ حکام کوشکایت کرنے کی باوجود جوں کی توں رہ جاتی جمعیت علمااسلام نظریاتی ایس ڈی اووکے ایسے ناروا سلوک پر خاموش نہیں رہے گی جمعیت علمااسلام نظریاتی عوام کو تنہاء نہیں چھوڑے گے مسائل ہمیشہ افہام وتفہیم سے حل ہوتے ہیں دوسرے علاقوں کے بجلی اورعلاقوں میں فراہمی سے سابقہ علاقوں کے صارفین کوپریشان کیاجاتاہے اس سے قبل بھی عوام کے اجتجاج پرعوام کوایف آئی آرکٹوانے پرڈراکربلیک میلنگ کرتے ہیں ان کا واپڈا چیف نوٹس لیکرفوری طورپرٹرانسفرکرکے اچھے ایماندارایس ڈی اوکوتعینات کیاجائے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں