نئے انتخابات وقت کا تقاضہ ہیں ،حکومت کو مزید مہلت دینا خودکشی ہوگی ،مولانا عبدالواسع

پی ٹی آئی کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں نے آزادی مارچ کی حمایت کی ہے، پی ٹی آئی کے اندر موجود لوگ بھی ہمارے حمایتی ہیں ،صوبائی امیر جمعیت علماء اسلام

پیر 14 اکتوبر 2019 21:40

نئے انتخابات وقت کا تقاضہ ہیں ،حکومت کو مزید مہلت دینا خودکشی ہوگی ،مولانا عبدالواسع
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2019ء) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ نئے انتخابات وقت کا تقاضہ ہیں حکومت کو مزید مہلت دینا خودکشی ہوگی ،پی ٹی آئی کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں نے آزادی مارچ کی حمایت کی ہے، پی ٹی آئی کے اندر موجود لوگ بھی ہمارے حمایتی ہیں ، آزادی مار چ کو روکنے کی ہر کوشش ناکام ہوگی ،یہ بات انہوں نے’’ این این آئی ‘‘سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی ، انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام کو ایک سال میں مہنگائی ،بے روزگاری ،ٹیکسوں کی صورت میں تبدیلی دی ہے ، تبدیلی کے تمام دعوے یوٹرن کے شہزادے عمران خان اور انکی ٹیم نے غلط ثابت کردئیے آج ملک معاشی ،سیاسی ،سماجی بحرانوں میں مبتلا ہے ملکی سیاسی قیادت کو احتساب کے نام پر انتقام کا نشانہ بنایاجارہا ہے انہوں نے کہا کہ ملکی صورتحال دیکھتے ہوئے جمعیت علماء اسلام نے 27اکتوبر کو آزادی مارچ کرنے کا اعلان کیا ہے جسکی اب تک پی ٹی آئی کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں نے حمایت کی ہے جبکہ پی ٹی آئی کے کچھ لوگ بھی ہمارے حمایتی ہیں ،انہوں نے کہا کہ ملک میں نئے انتخابات ناگزیر ہوچکے ہیں عوام دشمن حکومت کو مزید مہلت دینا خودکشی ہوگی تمام سیاسی لوگوں کو چاہیے کہ وہ آزادی مارچ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور مارچ کو کامیاب بنائیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ کے اختتام حکومت کے خاتمے پر ہوگا ہم پر امید ہیں کہ کامیابی ہمارا مقدر ہوگی ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں