حلقہ انتخاب میں کروڑوں روپے کی لاگت سے مختلف اسکیمات کا آغاز ہوچکا ہے،اسکیمات کے پائیہ تکمیل ہونے سے علاقے میں خوشحالی آئیگی،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی میر سکندر علی خان عمرانی

پیر 14 اکتوبر 2019 22:45

کوئٹہ ۔14 اکتو بر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی میر سکندر علی خان عمرانی نے کہا ہے کہ حلقہ انتخاب کے مسائل پر دسترس حاصل کرنے کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لانے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں اس سے قبل حلقہ انتخاب کھنڈرات اور پسماندگی کا منظر پیش کررہا تھا ہم نے برابری کی بنیاد پر حلقہ انتخاب کے ان علاقوں پر بھرپور توجہ دینے کی کوشش کررہے ہیں جہاں پہلے کام نہیں ہوئے تھے میرا دروازہ حلقہ انتخاب کے لوگوں کے لئے ہر وقت کھلا رہے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی میر غلام نبی عمرانی سابق کونسلر غلام رسول سولنگی اعجاز ڈومکی سومر خان مولا حسن جتک ا ور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

میر سکندر علی خان عمرانی نے کہا کہ حلقہ انتخاب میں کروڑوں روپے کی لاگت سے مختلف اسکیمات کا آغاز ہوچکا ہے ان شاء اللہ تعالی ان اسکیمات کے پائیہ تکمیل ہونے سے علاقے میں خوشحالی آئے گی اور عوام کے تمام دیرینہ مسائل حل ہوںگے ،انہوں نے کہا کہ انتخابات کے موقع پر عوام سے کئے گئے تمام وعدے تسلسل کے ساتھ پورے کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔

میں نے تہیہ کر رکھا ہے کہ کامیابی کے بعد میں نے یہ پانچ سال حلقہ انتخاب کے عوام کے نام کردیئے ہیں ۔ عوام کے بن بلائے اور ان کے کہنے کے بغیر بھی میں ازخود گا ہے بہ گا ہے حلقہ انتخاب کا دورہ کرکے ان کے مسائل سننے کی کوشش کرتا رہوں گا۔ میر سکندر علی خان عمرانی نے کہا کہ ماضی میں ڈیرہ مراد جمالی اور چھتر میر حسن سمیت کافی علاقوں کو نظرانداز کیا گیا لکین ان شاء اللہ تعالی اس دفعہ کسی سے کوئی نا انصافی نہیں کی جائے گی بلکہ برابری اور انصاف کے تقاضے پورے کے جائیںگے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں