وزیراعلی جام کمال کا بلوچستان یو نیورسٹی اسکینڈل کا نوٹس

متعلقہ وفاقی وصوبائی اداروں کو ملوث عناصر کو قانون کی گرفت میں لانے کی ہدایت

منگل 15 اکتوبر 2019 21:43

وزیراعلی جام کمال کا بلوچستان یو نیورسٹی اسکینڈل کا نوٹس
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2019ء) وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے بلوچستان یو نیورسٹی اسکینڈل کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ وفاقی وصوبائی اداروں کو اسکینڈل کی تحقیقات کو وسعت دیکر اس میں ملوث عناصر کو قانون کی گرفت میں لانے کی ہدایت کی ہے وزیراعلی نے بلوچستان کے سب سے بڑے تعلیمی ادارے میں طلباء و طالبات کو بلیک میل اور ہراساں کرنے کے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک ناقابل معافی جرم ہے اور اس میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں تعلیمی اداروں کا تقدس پامال کرنے والے اخلاقی اور شرعی روایات کے دشمن ہیں اور وہ کتنے بھی با اثر کیوں نہ ہوں انہیں معاف نہیں کیا جآ گا وزیراعلء نے آئی جی پولیس کو ایف آء یاے حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہتے تحقیقات میں مکمل معاونت کی فراہمی اور پیش رفت سے آگاہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں