صوبائی حکومت تعلیمی نظام کو مزید موثر بنانے کیلئے تمام اقدامات کو حتمی شکل دے رہی ہے، تعلیمی ڈھانچے میں تبدیلی نا گزیر ہے ضلع نصیر آباد میں تعلیم کے معیار پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا،ڈپٹی کمشنر نصیر آباد ظفر علی ایم شہی

بدھ 16 اکتوبر 2019 13:55

کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) ڈپٹی کمشنر نصیر آباد ظفر علی ایم شہی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت تعلیمی نظام کو مزید موثر بنانے کیلئے تمام اقدامات کو حتمی شکل دے رہی ہے۔ تعلیمی ڈھانچے میں تبدیلی نا گزیر ہے ضلع نصیر آباد میں تعلیم کے معیار پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا ہم ملک کے مستقبل کو سنوارنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے تمام اساتذہ اپنی حاضریوں کو یقینی بنائیں غیر حاضر اساتذہ تعلیمی نظام کیلئے نقصان دہ ہیں جس کی غیر حاضری سے ہمارے مستقبل کے معماروں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے ایسے افراد کو کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ان کے خلاف فی الفورکاروائی عمل میں لائی جائے ہمیں تعلیم کے نظام کو ٹھیک کرنے میں حائل دشواری کا ڈٹ کا مقابلہ کرنا ہوگا تاکہ ملک کے مستقبل کو مزید بہتر انداز میں تر قی یافتہ بنایا جاسکے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرحفیظ اللہ کھوسہ، ڈی ایچ اوڈاکٹرعبدالمنان لاکٹی، ڈی اوای بختیاراحمدی، خزانہ آفیسربشیراحمد شیرازی سمیت دیگر آفیسران نے بھی شرکت کی اجلاس میں تعلیمی سرگرمیوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اور تعلیم مسائل کو زیر غور لایا گیا. ڈپٹی کمشنر نصیر آباد ظفر علی ایم شہی نے کہا کہ غیر حاضراساتذاہ کی تنخواہوں سے کٹوتی کی جائے تعلیمی نظام میں پائی جانے والی خامیوں پر گہری نظر رکھی جائے اوران کی نشاندہی کرکے حکام بالا تک پہنچایا جائی. سکولوں میں حاضری کے نظام کو موثر بنایا جائے مانیٹرنگ کے اصول کو بھی تیز کرکے تعلیمی اداروںکا بھی دورہ کریں درس اورتدریس کے عمل کی بھی خصوصی نگرانی کی جائے بچوں کو بزم ادب کے پروگراموںمیں شرکت پر زور دیں اورانہیں ایسے پروگرام میں حصہ لینے پر قائل کریں کیونکہ ہمیں تعلیمی میدان میں نصیرآباد کو دیگر اضلاع کے مقابلے میں آگے لانا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں