بلوچستان یونیورسٹی میں ہونے والے واقعات کی مکمل تحقیقات کی جارہی ہیں ، گورنر بلوچستان

جمعرات 17 اکتوبر 2019 17:07

بلوچستان یونیورسٹی میں ہونے والے واقعات کی مکمل تحقیقات کی جارہی ہیں ، گورنر بلوچستان
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ بلوچستان یونیورسٹی میں ہونے والے واقعات کی مکمل تحقیقات کی جارہی ہیں ، اگر کسی بھی شخص کو ان واقعات میں ملوث پایاگیا تو اس کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائیگی، گورنر بلوچستان یاسین زئی نے کہا کہ یونیورسٹی آف بلوچستان میںوقوع پذیر ہونے والے واقعات سے متعلق حکومتی ادارے بھی تحقیقات کررہے ہیں اور یہ معاملہ عدالت میں بھی زیر غور ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے طلباء و طالبات اور تمام شہریوں سے کہا کہ اب بھروسہ اور اطمینان رکھیں ہمیں تمام باتوں پر نظر ہے اور قانون و انصاف کے تقاضوں کے مطابق تمام ضروری کارروائی کی جارہی ہے ۔ گورنر نے تمام طلباء تنظیموں اور اساتذہ ایسوسی ایشن پر زور دیا کہ مسئلہ وفاقی اداروں اور عدالت کے زیر غور ہے ، تحقیقات کی تکمیل اور فیصلہ آنے تک ہر قسم کی بیان بازی سے گریز کریں اور یقین دلایا کہ فیصلہ آنے پر تمام ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں