کو ئٹہ میں ٹریفک اور صفا ئی کے مسائل کے حل پر خصوصی تو جہ دی جا رہی ہے،ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن جاوید مینگل اور ایس ایس پی ٹریفک نذیراحمد کرد کی مشترکہ پریس کانفرنس

جمعہ 18 اکتوبر 2019 00:15

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن جاوید مینگل اور ایس ایس پی ٹریفک نذیراحمد کرد نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ اور وزیر بلدیات کی ہدایات پر کو ئٹہ میں ٹریفک اور صفا ئی کے مسائل کے حل پر خصوصی تو جہ دی جا رہی ہے، ٹریفک جا م مسئلے پر قابو پا نے کے لئے سڑکوں پر پارکنگ کی جگہ کیلئے مارکنگ کر رہے ہیں جبکہ زرغون روڈ اور کیلون روڈ کو جناح روڈ سے ملانے والی2 گمشدہ سڑکیں ڈھونڈکر انہیں کھولنے کے لئے کا م شروع کر دیا ہے صو با ئی دارلحکومت کی آبادی میں تحا شہ اضا فہ سے صفائی و دیگر مسائل گھمبیر ہو ئے ہیں ہے شہر میں یو میہ 1250ٹن کچرہ میں سے 600سے 700ٹن کچرہ اٹھا یا جارہا ہے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعرات کو کوئٹہ پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کی دوران کیا۔

(جاری ہے)

میٹرو پو لیٹن کا رپوریشن کے ایڈ منسٹریٹر طارق مینگل کا کہنا تھا کہ کہ اگر عوام اور تاجر برادری کا انہیں تعاون حاصل رہے تو مسائل میں کافی حد تک کمی آئے گی کیونکہ جب تک عوام تعاون نہیں کریںگے اسوقت تک کوئٹہ کے مسائل پر قابو نہیں پا یاجاسکتا، انہوں نے کہا کہ ٹریفک کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے ہمیں مزید بہتر فیصلے کرنے ہونگے کوئٹہ شہر میں پارکنگ کا سب سے بڑا مسئلہ ہے جب تک پارکنگ کے مسئلے کو حل نہیں کیا جاتا ٹریفک کی روانی میں مشکلات آتی رہے گی اب پارکنگ کیلئے جگہ مختص کرینگے بلکہ زیبرا کراسنگ پر جلد کام شروع ہوجائے گا کیونکہ سڑکوں پر مو جو د گاڑیاں کا بوجھ برداشت نہیں کیا جا سکتا،انہوں نے کہا کہ عدالتی حکم پرا سٹیورٹ روڈ اور جناح روڈ پر بند سڑکوں کو کھول کر دیا گیا جس سے ٹریفک کی روانی میں آسانی پیدا ہوگی، انہوں نے کہا کہ کوئٹہ شہر میں صفائی کی صورتحال پر بھی قابو پا یا جارہا ہے محدود وسائل میں رہتے ہوئے کوئٹہ شہر سے روزانہ کی بنیاد پر کچرا اٹھا یا جارہا ہے کوئٹہ شہر میں روزانہ 1250ٹن کچرا جمع ہوتا ہے جن میں سے 600یا 700ٹن کچرا اٹھا یا جارہا ہے اسی لئے میٹروپولیٹن کارپوریشن پرتنقید بھی کی جا تی ہے ہم واضح کر نا چاہتے ہیں کہ ہمارے ساتھ اتنے وسائل نہیں کہ شہر میں پیدا ہو نے والے کچرے کے مسئلے پر فوری قابو پا یا جا سکے ، انہوں نے کہا کہ شہر میں صفائی کی صورتحال میں بہتری کیلئے مزید مشینری کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ نالوں کی صفائی اگلے ہفتے سے شروع کررہے ہیں ایس ایس پی ٹریفک نذیر احمدکرد نے کہا ہے کہ کوئٹہ شہر میں ٹریفک کے مسئلے پرقابو پا یا جارہا ہے ٹریفک قوانین کو سخت اور جرمانے کی رقم بڑھا رہے ہیں شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کا خیال رکھیں اور ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کریںانہوں نے کہا کہ کوئٹہ شہر میں ای چالان کا آغازکیا جا رہا ہے تا کہ لوگوں کوٹریفک قونین کی خلا ف ورزی پر جرمانے کی ادائیگی میں مشکلا ت کا سامنا نہ کر نا پڑے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں