شعبہ صحت اور تعلیم میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی، ڈپٹی کمشنر کوہلو عبداللہ خان کھوسہ

جمعہ 18 اکتوبر 2019 00:15

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) ڈپٹی کمشنر کوہلو عبداللہ خان کھوسہ نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شیر زمان مری کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں میڈیکل کیمپ کا جائزہ اور ہسپتال کے بائیو میٹرک اور مختلف شعبوں کا معائنہ کیا ہے جبکہ ڈاکٹر عطاللہ مری نے فینگر رکھ کر ہسپتال میں بائیو میڑک حاضری سسٹم کا افتتاح کیا ہے بعدازاں ڈی سی عبداللہ کھوسہ نے ایف سی کی جانب سے لگائے گئے فری میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹروں و مریضوں کے مشکلات دریافت کئے ہیں اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی سی عبداللہ کھوسہ نے کہا ہے کہ ضلع میں شعبہ صحت اور تعلیم میں کسی قسم کی سستی برداشت نہیں کی جائیگی بائیومیٹرک حاضری سسٹم سے ہسپتال میں ڈاکٹروں اور عملے کی حاضری یقینی ہو گی ۔

(جاری ہے)

حاضریوں کو یقینی بنانے کیلئے مختلف محکموں بھی بائیومیٹرک سسٹم جلد مرتب کریں گے جس سے عملے کی ڈیوٹی میں کوتاہی کا مسئلہ حل دور ہو گاہماری اولین کوشش ہے کہ زندگی کے تمام بنیادی سہولیات عوام کے دہلیز تک پہنچا کہ دم لیں جس کے لئے ہنگامی اقدامات کئے جارہے ہیں اس موقع پر تحصیلدار عبدالصمد مری،سابق ایم ایس اور سینئر ڈاکٹر صاحب خان مری،بابو ربنواز مری ود یگر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں