ایف سی میوند رائفلز کے زیر اہتمام سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کی تعاون سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد،مفت ادویات فراہم کی گئی

جمعہ 18 اکتوبر 2019 00:15

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) ایف سی میوند رائفلز کے زیر اہتمام سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کی تعاون سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع کوہلو کے دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے سینکڑوں مریضوں کا چیک اپ اور انہیں مفت ادویات فراہم کی گئی تفصیلات کے مطابق کمانڈنٹ میوند رائفلز کرنل ہمایوں اسلم کی ذاتی کاوشوں سے فلاحی تنظیم سیلانی ویلیفیئر ٹرسٹ کی تعاون سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک کے نامور آئی سپیشلسٹ نے سو سے زائد مریضوں کے مفت چیک اپ کئے اور چالیس سے زائد سرجری کئے فری میڈیکل کیمپ میں ضلع کے دوردراز اور دشوار گزار علاقوں سے سینکڑوں افراد نے شوگر،بلڈ پریشر کے ٹیسٹ اور ہیپا ٹائٹس اے اور بی کی اسکریننگ بھی کی گئی،ضلعی ناظم صحت ڈاکٹر شیرزمان مری نے کیمپ کا دورہ کیا اور ایف سی میوند رائفلز کی کاوشوں کو سراہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں