کوئٹہ میں چہلم کا جلوس اپنے مقررہ وقت اور روٹس پر مغرب سے قبل اختتام پذیر ہوگا ،ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ

جمعہ 18 اکتوبر 2019 00:15

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کے زیر صدارت چہلم کے سیکورٹی و دیگر انتظامات کے حوالے سے ایک اجلاس ہوا جس میں ایس ایس پی آپریشن طارق مستوئی، ایس ایس پی ٹریفک نذیر احمد کرد ،بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر سید داؤد آغا،علامہ جمعہ اسدی، قاری عطاالرحمن،انجمن تاجران کے اچکزئی نمائندے کے علاوہ جلوس کے روٹس کے تھانوں کے ایس پیز، ایس ایچ اوز اور دیگر افسران بھی موجود تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آر پی او ڈی آئی جی کوئٹہ نے کہا کہ چہلم کے جلوس اپنے مقررہ وقت اور روٹس پر مغرب سے قبل اختتام پذیر ہوگا چہلم کے جلوس کے روٹس پر سخت سیکورٹی انتظامات کیے جارہے ہیں اور جلوس کے روٹ پر آنے والے گلیوں کو مکمل طور پر پر بند کیا جائے گا جبکہ کہ اس سے قبل جلوس کے روٹ کو سپیشل برانچ اور بم ڈسپوزل مکمل طور چیک کرینگے جبکہ اے ٹی ایف اور جیمر وغیرہ مختلف مقامات پر لگائے جائیں گے اس کے علاوہ کہ سکیورٹی کو مدِنظر رکھتے ہوئے ایس او پیز پلان کے مطابق سکیورٹی کو مدِنظر رکھتے ہوئے جلوس کو خاردار تار،ڈریگن ٹیتھاور رکاوٹوں سے بھی مکمل بندکیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ میں چہلم کے جلوس کے سلسلے میں کوئٹہ کے ملحقہ علاقوں پہاڑوں اور میدانی علاقوں میں ایف سی کی نفری بھی تعینات ہوگی اس کے علاوہ فضائی نگرانی بھی کی جائے گی شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ اور سخت سیکورٹی انتظامات کیے جارہے ہیں، شہر میں اچانک چیکنگ اور ٹریفک پولیس کی جانب سے کالے شیشوں اور بغیر نمبر پلیٹ کے گاڑیوں اور دیگر ٹرانسپورٹ کی چیگنک کی مہم جاری ہے، جلوس کے روٹ پر ہوٹلوں دوکانوں ہوٹلوں، مارکیٹوں اور رہائشی کا مکانات کا سروے کیاگیا ہے اور تمام روٹس پر موجود دکانوں مارکیٹوں اور پلازوں کو انجمن تاجران کے نمائندے کی موجودگی میں ایک روز قبل مکمل سیل کیا جائے گا،چہلم کے جلوس اور ریلیاں کے لئے انہوں نے بتایا ہے کہ اس کی حفاظت کے لیے تقریبا تین ہزار سے زیادہ اہلکارتعینات ہیں جلوس کے روٹس پر آنے والے تمام دکانوں کو مکمل طور پر چیکنگ کے بعد سیل کیا جائے گا اس حوالے سے انجمن تاجران کے نمائندے جو ہمیشہ مکمل طور پر تعاون کرتے رہے ہیں اور اب بھی ان کے تعاون سے یہ تمام سیل کی جائے گی جلوس کے راستوںپر مامور تمام پولیس افسران اور اہلکاروں کے کیلئے خصوصی کارڈ جاری کیے جائیں گے اور اس کے علاوہ کسی کو جلوس کی سیکورٹی پر مامور نہیں کیا جائے گا اس کی اجازت نہیں ہوگی فائربریگیڈ اور دیگر سرکاری گاڑیوں کو خصوصی اسٹیکر بھی جاری کیے گئے اس موقع پر بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدردائود آغا نے کہا کہ سیکورٹی پلان کے مطابق جلوس کے سیکورٹی اور دیگر انتظامات پر اطمینان کا اظہارکرتے ہیں کہ اس موقع پر وہ اور ان کے منتظمین جلوس کے حوالے سے مکمل طور پر تعاون کریں گے اس موقع پر انجمن تاجران کے نمائندے نے کہا کہ جلوس کے روٹ کو مکمل طور پر چیکنگ کے بعد ماضی کی طرح اس بار بھی مکمل تعاون کیا جائے گا،اورہر حوالے سے ہر ممکن تعاون کریںگے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں