وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال کا قلات روڈ حادثے میں کمشنر مکران ڈویژن کیپٹن (ر) طارق بلوچ اور ان کے ہمراہ دیگر افراد کی ہلاکتوں پر اظہار افسوس

جمعہ 18 اکتوبر 2019 18:22

وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال کا قلات روڈ حادثے میں کمشنر مکران ڈویژن کیپٹن (ر) طارق بلوچ اور ان کے ہمراہ دیگر افراد کی ہلاکتوں پر اظہار افسوس
کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے قلات کے علاقہ بینچہ کے قریب قومی شاہراہ پر روڈ حادثے میں کمشنر مکران ڈویژن کیپٹن (ر) طارق بلوچ اور ان کے ہمراہ دیگر افراد کی ہلاکتوں پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے لئے طارق بلوچ کی خدمات انتہائی قابل قدر ہے اور اس دردناک حادثے میں ان کی ہلاکت نہ بھولنے والا سانحہ ہے جس کی تلافی ممکن نہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم طارق بلوچ و دیگر افراد کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے کر جنت الفردوس نصیب فرمائیں اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل دیں۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں