حلقہ انتخاب میں امن وامان ،پینے کے پانی ،تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بہتری لانا ترجیحات میں شامل ہے،میر طارق محمود کھیتران

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 15:10

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2019ء) بلوچستان کے سابق وزیر میر طارق محمود کھیتران نے کہا ہے حلقہ انتخاب میں امن وامان ،پینے کا صاف پانی ،تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بہتری لاناہماری ترجیحات میں شامل ہے، اپنے ووٹر کو عزت دینے کے ساتھ علاقے کی فلاح و بہبود کے لیے دن رات محنت کریں گے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے کوہلو یوتھ فورم کے وفد سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

میر طارق محمود کھیتران نے کہا کہ حلقہ انتخاب میں امن وامان ،پینے کا صاف پانی ،تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بہتری لانے کے لیے جدوجہد کریں گے ،ووٹرز اپنے علاقے میں شعوری مہم چلائیں تاکہ الیکشن میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔انہوں نے کہاکہ ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے عوامی طاقت پر یقین رکھنے والے لوگ ہے ،کبھی بھی اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کروں گا۔

اس موقع پر یوتھ فورم کے صدر مصری خان مری نے کہا کہ میر طارق محمود کھیتران ایک اچھے ، پڑھے لکھے ، شعور والے انسان ہیں ، یوتھ فورم ہمیشہ اس سوچ کو سپورٹ کرے گی جو ریاست کیلئے وفادار ہو اور انسانیت سے محبت کرتا ہو۔یوتھ وفد میں جنرل سیکرٹری حبیب اللہ مری،یوتھ ترجمان قطب خان مری، آفس سیکرٹری نادر خان مری اور عبدالستار مری شامل تھے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں