نصیر آباد پولیس کی مختلف کارروائیاں،بھاری مقدار میں چرس سندھ سمگلنگ کرنے کی کوشش کو نا کام بناکر دو عورتوں کو گرفتار کر لیا،دوسری کارروائی میں پولیس نے بجلی کے ٹرانسفارمرچوری کر نے والے گروہ کو گرفتار کر کے چھ ٹرانسفارمر کوائل بر آمد کرلیئے، پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث ملزمان کوبھی گرفتار کر لیا،ایس ایس پی نصیر آباد عرفان بشیر

اتوار 20 اکتوبر 2019 00:05

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2019ء) نصیر آباد پولیس نے تین مختلف کارروائیوں میں بھاری مقدار میں چرس سندھ سمگلنگ کرنے کی کوشش کو نا کام بناتے ہوئے دو عورتوں کو گرفتار کر لیا،دوسری کارروائی میں پولیس نے بجلی کے ٹرانسفارمرچوری کر نے والے گروہ کو گرفتار کر کے چھ ٹرانسفارمر کوائل بر آمد کرلیئے اور پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا، آئی جی بلوچستا ن نے قتل ہونے والے پولیس اہلکار کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیئے سخت احکامات جا ری کر دیئے تھے، نصیر آباد کو منشیات سے پاک پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ،کارروائی میں حصہ لینے والے آفیسران اور اہلکاران کے لیئے تعریفی اسناد دینے کا اعلان کر دیا، یہ بات ایس ایس پی نصیر آباد عرفان بشیر نے اپنے آفس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا، ایس ایس نصیر آباد عرفان بشیر کا کہنا ہے کہ نصیر آباد پولیس کوخفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ مسا فر ویگن کے ذریعے بھاری مقدار میں چرس سندھ اسمگلنگ کی جارہی ہے جس پر سی آئی اے نصیر آباد کے انچارج ایس آئی صوبدار علی سیال ایس آئی محمد انور ابڑو ایس آئی محمد اکبر لہڑی نے ٹیم کے ہمراہ قومی شاہراہ پر بلاک ریڈ کرکے کوئٹہ سے جیکب آباد جانے والی مسافر ویگن کو روک کر ان کی چیکنگ کی گئی تو چیکنگ کے دوران دو عورتوں کے سامان سے 23کلو چرس بر آمد کر لیا یہ چرس اندرون سندھ منتقل کیا جا رہا تھا دونوں عورتوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ایس ایس پی نصیر آباد عرفان بشیر نے مزید بتایا کہ مقتول پولیس کانسٹیبل محمد ندیم کھوسہ کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیئے آئی جی پولیس بلوچستان اور ڈی آئی جی شہاب عظیم لہڑی نے سختی سے ہدایا ت جاری کی تھیں امروز ایس ایچ او پولیس تھانہ صدر حبیب اللہ لاشاری نے بمعہ ٹیم ایک مکان پر چھاپہ مار کر ملزم خیر محمد عرف خیر جان ولد بدل خا ن بروہی کو گرفتار کر لیا جبکہ صدر پولیس نے ربیع کے علاقت میں قتل کے مقدمت میں مطلوب ملزم عبدالوہاب عبدالرحیم کو گرفتار کر لیا ایس ایس پی نصیر آباد عرفان بشیر کا کہنا تھا کہ منجھو شوری پولیس تھانہ کی حدود میں ایک گروہ بجلی کے ٹرانسفارمر دیہاتوں سے اتار کر لے جا تے تھے گزشتہ روز ایس ایچ او پولیس تھانہ منجھوشوری غلام حیدر منجھو کی سر براہی میں چھاپہ مار ٹیم نے مکان پر چھاپہ مار کر دو ملزمان لعل محمد اور علی بخش کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے چھ عدد بجلی کے ٹرانسفارمر کے کوائل بر آمد کر لیئے ہیں ان کے خلاف بجلی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ایس ایس پی نصیر آباد عر فان بشیر نے بتایا کہ نصیر آباد میں جرائم پیشہ افراد کے قلع قمع کما کرنے کے لیئے سی آئی اے سمیت تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو سختی سے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح ہے کہ نصیر آباد کو منشیات سے پاک کرنا ہے یہ کاروائیاں بھی انہی کی ایک کڑی ہیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں