کوئٹہ ڈسٹرکٹ لیگ فٹ بال چمپئن شپ بی ڈویژن 2019 ،اتوار کو 2 میچز کھیلے گئے

اتوار 20 اکتوبر 2019 22:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2019ء) کوئٹہ ڈسٹرکٹ لیگ فٹ بال چیمپئن شپ بی ڈویژن 2019 کے سلسلے میں یارمحمد خان بڑیچ ریلوے فٹبال گراؤنڈ میں بروزِ اتوار کو 2 میچز کھیلے گئے پہلا میچ کوئٹہ کلب کوئٹہ فٹبال کلب بمقابلہ گرین دیبہ فٹبال کلب کے درمیان کھیلا گیا یہ میچ ایک، ایک گول سے برابر رہا دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹس دیاگیاجبکہ دوسرا میچ صابر فٹبال کلب بمقابلہ عوامی سپورٹس فٹبال کلب کے درمیان کھیلا گیا یہ میچ بھی ایک، ایک گول سے برابر رہا دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹس دیاگیا اس میچ کے مہمان خصوصی ڈی ایف اے ایسٹ کراچی کے بشیر احمد بگٹی تھے دونوں ٹیموں سے مہمان خصوصی کا تعارف کرایا گیا کمیٹی ممبران نے مہمان خصوصی کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں