کوئٹہ ،کچلاک میں شوہر نے اپنی بیوی اور تین بچوں کو فائر نگ کر کے قتل کرنے کے بعد خود کشی کر لی، پولیس

اتوار 20 اکتوبر 2019 23:55

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2019ء) کوئٹہ کے علاقے کچلاک میں شوہر نے اپنی بیوی اور تین بچوں کو فائر نگ کر کے قتل کرنے کے بعد خود کشی کر لی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق اتوار کے روز کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں شوہر نے گھریلو ناچاقی کی بناء پر فائرنگ کر کے اپنی بیوی، دو بیٹیوں اور ایک بیٹے کو قتل کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کردیا۔ پولیس نے اطلا ع ملتے ہی جائے وقوع پر پہنچ کر لاشیں کوئٹہ سول ہسپتال منتقل کر دیں جہاں ضروری کارروائی کے بعد لا شوں کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔ مزید پولیس اس سلسلے میں تفتیش شروع کردی ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں