پاکستان کوسٹ گارڈز کی حب میں کارروائی ، 2,600کلو گر ام حشیش برآمد، 2 افراد گرفتار

پیر 21 اکتوبر 2019 15:55

پاکستان کوسٹ گارڈز کی حب میں کارروائی ، 2,600کلو گر ام حشیش برآمد، 2 افراد گرفتار
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) بلوچستان کے علاقے حب میںپاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی 2,600کلو گر ام حشیش برآمد کرکے دو افراد کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز پاکستان کوسٹ گارڈزکو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ گوادر (بلوچستان) کے قریب تربت روڈ سے منشیات اسمگل ہونے کا خدشہ ہے جس کو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈزبریگیڈیئر سجاد سکندر رانجھاستارہ امتیاز ملڑی نے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزیدسخت کرنے کے احکامات جاری کئے جس کے نتیجہ میں نیلینٹ کے قریب شاہ جہان روڈ پر سپیشل چیکنگ کے دوران ایک مشکوک ڈمپر کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی2600کلو گرام اعلی کوالٹی کی حشیش برآ مدکر کے دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔

پکڑی جانے والی منشیات اور ڈمپر کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 2850.7 ملین روپے کے لگ بھگ ہے۔ برآمد شدہ منشیات سمیت ڈمپر اور02 سمگلر ز کو حراست میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔ پاکستان کوسٹ گارڈز ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں