جمہوریت کا تقاضہ ہے حق نہ ملنے پر جمہوری جدو جہد کی جائے، پوچھتے ہیں

نواز شریف، آصف زرداری، محمود خان، اسفندیار ولی غدار ہیں تو ملک کے وفادار کون ہے، مولانا عبدالواسع حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر آزادی مارچ کو متاثر کرنے کیلئے ہم پر مختلف الزامات لگا رہی ہے ،واضح کریں آزادی مارچ کسی ایک جماعت نہیں ،پوری قوم کے حقوق کی جدوجہد کا نام ہے،رکن قومی اسمبلی

منگل 22 اکتوبر 2019 20:38

جمہوریت کا تقاضہ ہے حق نہ ملنے پر جمہوری جدو جہد کی جائے، پوچھتے ہیں
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ انصاف کے حصول میں وکلاء کی جدو جہد ہمارے لئے مثال ہے،جمہوریت کا تقاضہ ہے کہ حق نہ ملنے پر جمہوری جدو جہد کی جائے، ہم پوچھتے ہیں اگر نواز شریف، آصف زرداری، محمود خان، اسفندیار ولی غدار ہیں تو ملک کے وفادار کون ہے،ملک کے غدار ہم نہیں وہ ہیں جنہوں نے کشمیر کو داو پر لگایا،ہماری جدوجہد آئین کے دائرے میں ہے ، یہ بات انہوں نے منگل کو بلوچستان ہائی کورٹ کے بار روم میں وکلاء نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی، مولاناعبدالواسع نے کہا کہ انصاف کے حصول میں وکلاء کی جدو جہد ہمارے لئے مثال ہے، جے یو آئی (ف)عدل انصاف کے حصول کے لئے آئینی دائرہ کار میں رہتے ہوئے جدو جہد کر رہی ہیں،جمہوریت کا تقاضہ ہے کہ حق نہ ملنے پر جمہوری جدو جہد کی جائے، مولانا عبدالواسع نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نے ملک بھر میں 15 کامیاب ملین مارچ کئے جن میں نہ ہی املاک کو نقصان پہنچا اور نہ قانون میں ہاتھ میں لینے کی کوشش کی گئی ہم پر امن ہیں اور رہیں گے لیکن حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر ہمارے خلاف مختلف الزامات لگا رہی ہے تاکہ آزادی مارچ کو متاثر کیا جا سکے لیکن ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ آزادی مارچ کسی ایک جماعت نہیں بلکہ پوری قوم کے حقوق کی جدوجہد کا نام ہے جسے روکنا ناممکن ہے انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نے انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے سیاست میں قدم رکھا،2018 کے انتخابات میں جس طرح دھاندلی ہوئی وہ پوری دنیا کے سامنے ہے، 75 سال سے پاکستان میں جو کھیل کھیلا جا رہا ہے اس کے خلاف جمیعت علماء اسلام اٹھ کھڑی ہوئی ہے، ڈالر کی اونچی اڑان، ملک میں مہنگائی اور انسانی حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے خلاف جدوجہد شروع کی، انہوں نے کہا کہ کشمیر معاملے پر وزیر اعظم نے تمام اختیارات ٹرمپ کو دیئے جس پر آرٹیکل 370 ختم کیا گیاعمران خان نے جس طرح فاٹا کی خصوصی حیثیت ختم کی اسی طرح ہندوستان نے کشمیر کی حیثیت ختم کر دی، ہم سمجھتے ہیں پاکستان کے ہاتھوں کشمیر مکمل طور پر نکل گیاتمام سیاسی پارٹیوں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے آذادی مارچ میں شمولیت کی یقین دہانی کرائی ہے، ملک کی بقاء و سالمیت اور ووٹ کو عزت دینے کا ایجنڈا لئے آزادی مارچ کیا جا رہا ہے ہم اس سے کسی صورت دستبردار نہیں ہونگے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں