رواں مالی سال ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل سے صوبے میں ترقی کا عمل تیز ہوگا ،مجموعی طور پر بہتر تبدیلی آئیگی،وزیراعلی بلوچستان

منگل 12 نومبر 2019 00:15

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2019ء) وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ رواں مالی سال 2019-20ء کے نئے اور جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل سے صوبے میں ترقی کا عمل تیز ہوگا اور مجموعی طور پر ایک بہتر تبدیلی آئے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے رواں مالی سال 2019-20ء کے نئے اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد اور پیشرفت سے متعلق منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی وترقیات عبدالرحمن بزدار، سیکریٹری خزانہ نورالحق بلوچ اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی، اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی وترقیات عبدالرحمن نے بتایا کہ رواں مالی سال کے ترقیاتی پروگرام میں کل 1781نئے اور 665جاری ترقیاتی منصوبے شامل ہیں جبکہ اس ضمن میں تمام دیگر ضروری امور سے بھی وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا گیا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں یکساں طور پر ترقی کے عمل کو تیز کیا جائے گا جبکہ ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل کو یقینی بنانے اور ترقی کے اس سفر کو موثر انداز سے آگے بڑھایا جائے گا، وزیراعلیٰ نے محکمہ منصوبہ بندی وترقیات کو ہدایت کی کہ وہ تمام ترقیاتی منصوبوں کی از خود بھی مانیٹرنگ کرتے ہوئے تمام ضروری امور کا جائزہ لے اور اس حوالے سے محکمہ منصوبہ بندی وترقیات دیگر محکموں کے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے رہنمائی بھی کرے،وزیراعلیٰ نے کوئٹہ شہر میں جاری سڑکوں کی تعمیر پر کام کی رفتار کو تیز کرنے اور اس ضمن میں تمام امور کو بروقت نمٹانے کے حوالے سے متعلقہ حکام کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ شہر میں سڑکوں کا جال بچھا یا جارہا ہے جس سے عوام میں باہمی رابطوں میں اضافہ ہوگا اور روزگار کے مواقع بھی میسر ہونگے اس کے ساتھ ساتھ تربت۔

(جاری ہے)

پسنی سڑک کی تعمیر جلد شروع کرنے کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دینے اور اس سے متعلق دیگر امور کو جلد حتمی شکل دینے کے حوالے سے وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کے لئے متعلقہ تمام امور بطریق احسن حل کیا جائیں تاکہ ترقیاتی منصوبے سست روی کا شکار نہ ہوں اور ان کی بروقت تکمیل ممکن ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں