سیکورٹی فورسز کا جے یو آئی ف کے مشتعل مظاہرین کیخلاف ایکشن، کوئٹہ چمن شاہراہ کو ٹریفک کیلئے کھلوا دیا

بدھ کی صبح جے یو آئی اور پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے کارکنوں نے کوئٹہ چمن شاہراہ بلاک کر کے پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور نیٹو سپلائی معطل کروا دی تھی

muhammad ali محمد علی بدھ 13 نومبر 2019 20:12

سیکورٹی فورسز کا جے یو آئی ف کے مشتعل مظاہرین کیخلاف ایکشن،  کوئٹہ چمن شاہراہ کو ٹریفک کیلئے کھلوا دیا
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 نومبر2019ء) سیکورٹی فورسز کا جے یو آئی ف کے مشتعل مظاہرین کیخلاف ایکشن، کوئٹہ چمن شاہراہ کو ٹریفک کیلئے کھلوا دیا، بدھ کی صبح جے یو آئی اور پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے کارکنوں نے کوئٹہ چمن شاہراہ بلاک کر کے پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور نیٹو سپلائی معطل کروا دی تھی۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں ایف سی کی جانب سے جے یو آئی ف اور پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کیخلاف ایکشن لیا گیا ہے۔

ایف سی کی جانب سے ایکشن لیتے ہوئے بند کر دی جانے والی کوئٹہ چمن شاہراہ کو دوبارہ ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے۔ ایف سی اہلکاروں کی آمد پر پشتونخواء ملی عوامی پارٹی اور جے یو آئی ف کے کارکن دھرنے کی جگہ سے فوری رفو چکر ہوگئے۔ اس سے قبل بدھ کی صبح کو جمعیت علماء اسلام کے آزادی مارچ کے پلان بی کے اعلان کے بعد جمعیت علماء اسلام اور پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے کارکنوں نے کوئٹہ چمن شاہراہ بلا ک کردی تھی جس کے باعث پاک افغان ٹرانز ٹ ٹریڈ اور نیٹو سپلائی معطل ہوگئی تھی۔

(جاری ہے)

پشتونخواء ملی عوامی پارٹی اور جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں نے کوئٹہ چمن شاہراہ پر سید حمید کراس کے مقام پر سڑک کو رکاوٹیں کھڑی کرکے بلاک کردیا تھا۔ شاہراہ کی بندش سے پاک افغان ٹرانزٹ ٹرید اور نیٹو سپلائی معطل ہونے کے علاوہ چمن سے کوئٹہ آنے والی گاڑیوں کی بھی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ شاہراہ کی بند ش کے بعد قلعہ عبداللہ کی ضلعی انتظامیہ نے مظاہرین سے مذاکرات کرنے کی کوشش کی تاہم مظاہرین نے پارٹی قیادت کی سڑک کھولنے کی ہدایت نہ ملنے تک شاہراہ کو بند رکھنے کا اعلان کیا۔ اس تمام صورتحال میں ایف سی فورس سے مدد مانگی گئی جس نے دھرنے کی جگہ پر پہنچ کر شاہراہ کو عام ٹریفک کیلئے کھلوا دیا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں