وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے ایئرمارشل ڈپٹی چیف آف ایئر اسٹاف ایڈمنسٹریشن جواد سعید کی ملاقات

پاکستان کے لئے ایئرفورس کی گراں قدر خدمات ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان

جمعرات 14 نومبر 2019 00:20

ْکوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2019ء) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے ایئرمارشل ڈپٹی چیف آف ایئر اسٹاف ایڈمنسٹریشن جواد سعید نے یہاں ملاقات کی، چیف سیکریٹری بلوچستان کیپٹن (ریٹائرڈ) فضیل اصغر بھی اس موقع پر موجود تھے، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ سی پیک سے متعلق سکیورٹی کو مزید موثر بنانے پر اتفاق کیا گیا، ملاقات کے دوران تعیم، ہیومن ریسورس اور صوبے میں اسکل ڈیویلپمنٹ کے لئے اقدامات کا جائزہ بھی لیا گیا جبکہ صوبے کے وسائل کو احسن انداز سے بروئے کار لاکر معیشت کو مستحکم کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان کے لئے ایئرفورس کی گرانقدر خدمات ہیں، بدلتے ہوئے بین الاقوامی حالات میں پی اے ایف کا پاکستان کی مجموعی سلامتی کے حوالے سے کلیدی کردار ہے، جو پیشہ ورانہ امور میں بہترین صلاحیتوں کی حامل فورس ہے وزیراعلیٰ نے ایئرفورس کی بہترین کارکردگی کے تسلسل کو جاری رکھنے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں