موثر نگرانی بچوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنا سکتی ہے،ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین اور وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے کھیل و ثقافت عبدالخالق ہزارہ

جمعرات 14 نومبر 2019 00:20

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2019ء) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین اور وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے کھیل و ثقافت عبدالخالق ہزارہ نے پائیدار ترقیاتی اہداف پر پارلیمانی ٹاسک فورس کے بچوں کے حقوق کے لئے خصوصی کمیٹی کے زیر اہتمام اور یونیسف کے تعاون سے بچوں کے حقوق کے قانون سازی جائزے کے بارے میں پارلیمانی مشاورت کے اجلاس میں شرکت کی اوراجلاس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاکھوں بچے غذائی قلت، معذوری، معیاری تعلیم کی کمی، غربت، بچوں سے بدسلوکی اور مزدوری کا شکار ہیں موثر نگرانی بچوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی حکومت ٹاسک فورس اور غیر سرکاری تنظیموں کے ساتھ اس ضمن میں ہر ممکن تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں۔اس موقع پر ریاض فتیانہ رکن قومی اسمبلی اور قومی پارلیمانی کمیٹی برائے پائیدار ترقیاتی اہداف کے کنویئر، مہناز اکبر عزیز رکن قومی اسمبلی اور خصوصی کمیٹی براے بچوں کے حقوق کے چیئرپرسن، ڈپٹی اسپیکر صوبائی اسمبلی سردار بابر موسی خیل، اراکین صوبائی اسمبلی اور سول سوسائٹی کے نمائندے بھی شریک تھے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں