ائریکٹر جنرل لائیو اسٹاک ڈاکٹر غلام حسین کی زیر صدارت بلو چستان لائیو اسٹاک ایکسپو 2019کے حوالے سے اجلاس منعقد

جمعرات 14 نومبر 2019 00:20

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2019ء) ڈ ائریکٹر جنرل لائیو اسٹاک ڈاکٹر غلام حسین کی زیر صدارت بلو چستان لائیو اسٹاک ایکسپو 2019کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں لائیو اسٹاک کے ذمہ دار آفیسران کے علاوہ ہوم ڈیپارٹمنٹ ،فنانس ڈیپارٹمنٹ بورڈ آف انوئسمنٹ اور بدر ایکسپو کے نمائندگان نے بھی شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایکسپو کے دوران سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا مہمانوں کی آمدورفت اور رہائش کے انتظامات کے جائزہ کے ساتھ ساتھ مہمانو ں کی سہولت کے لئے پاکستان انٹر نیشنل ائیرپورٹ کوئٹہ پر ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

اور ایکسپوکے دوران عوام کی سہولت کیلئے فوڈ کورٹس کے انتظامات پر بھی غور کیا گیا ۔اس کے علاوہ بد ر ایکسپو کے نمائندہ نے ایکسپو2019کے حوالے سے اپنی کارکردگی سے شرکاء کو آگاہ کیا اجلا س کے آخر میں ڈائریکڑ جنرل نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور ایکسپو کے حوالے سے تیاریوں کو تسلی بخش قرار دیا ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں