ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان نے کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اشتراک سے ایک روزہ سیمینار منعقد کیا

جمعہ 15 نومبر 2019 00:45

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2019ء) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان( ٹی ڈی اے پی)نے کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اشتراک سے کوئٹہ چیمبر آف کامرس میں ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا۔ سیمینار پاکستان کسٹمزکی جانب سے یورپین جی ایس پی رولز آف اوریجن اور ریکس Rex))سسٹم کے تحت اوریجن سرٹیفکیشن و WEBOCسسٹم برقرار رکھنے اور اس کی افادیت کے حوالے سے منعقد کیا گیا اس موقع پر کوئٹہ چیمبر آف کامرس کے سینئر وائس پریذیڈنٹ نورعلی اچکزئی، ڈائریکٹرٹی ڈی اے پی کمال شہر یار کنسلٹنٹ جی ایس پی، ٹی ڈی اے پی کلیم اللہ میمن ڈپٹی ڈائریکٹر ٹی ڈی اے پی کراچی اور بڑی تعداد میں برآمد کنندگان نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈائریکٹر ٹی ڈی اے پی کوئٹہ نورعلی اچکزئی نے سپاس نامہ پیش کرتے ہوئیEU،GSPپلس سٹیٹس کی اہمیت پر روشنی ڈالی کہ پاکستان کویہ سٹیٹس مل جانے کے بعد ضرورت اس امر کی ہے کہ برآمدکنندگان اس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے یورپی ممالک کو برآمدات بڑھائیں ۔

(جاری ہے)

اور اس سیمینارکا مقصد بھی برآمد کنندگان کی استعداد سازی کرنا ہے تاکہ وہ ریکس(REX) کے تحت قائم GSP,EUرولز آف اوریجن سسٹم سے بھرپور آگاہی حاصل کریں۔سیمینار سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اورGSP,EU رولزکی اہمیت اجاگر کی۔ سیمینار کے آخر میں کوئٹہ چیمبر آف کامرس کے سینئر وائس پریذیڈنٹ نے الوادعی کلمات ادا کرتے ہوئے تمام شرکاء اور سیمینار کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں