بلوچستان حکومت عوام کو صحت کی جدید سہولیات کی فراہمی کیلئے ہرممکن اقدامات کر رہی ہے،صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری

جمعہ 15 نومبر 2019 00:45

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2019ء) صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت عوام کو صحت کی جدید سہولیات کی فراہمی کیلئے ہرممکن اقدامات کر رہی ہے جلد ہی شیخ زید ہسپتال میں کینسر وارڈ کا آغاز کردیا جائے گا،بولان میڈیکل ہسپتال میں کینسر کے مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے پر ڈاکٹرزاہد محمود داد کے مستحق ہیں۔

یہ بات انہوں نے جمعرات کو بولان میڈیکل ہسپتال میں قائم کینسر وارڈ کے دورے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی اس موقع پرانہوں نے کینسر وارڈ میں زیر علاج مریضوں کی فردا ً فرداً عیادت بھی کی۔کینسروارڈ کے انچارج ڈاکٹر زاہد محمود نے صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری کو بتایا کہ کینسر وارڈ میں بلوچستان سمیت ایران،افغانستان سے بھی علاج کیلئے آتے ہیں۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کو علاج معالجے کی جدیدسہولیات کی فراہمی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے تاکہ صوبے کے غریب مریضوں کو علاج معالجے کیلئے دوسرے صوبوں میں نہ جانا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت جلد ہی شیخ زید ہسپتال کوئٹہ میں کینسرکا ایک وارڈ کا آغاز کریگی جہاں مریضوں کو مفت علاج معالجے کی سہولیات دستیاب ہوںگی۔انہوں نے بولان میڈیکل ہسپتال کے کینسر وارڈ میں مریضوں کو بہتر علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے پر ڈاکٹرزاہد محمود کی کوششوں کوسراہا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں