قلات میںقومی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ‘ خواتین بچوں سمیت 9 افراد شدید زخمی

ہفتہ 16 نومبر 2019 00:20

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2019ء) بلوچستان کے علاقے قلات میںقومی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ‘ خواتین بچوں سمیت 9 افراد شدید زخمی، دو زخمی خواتین کو تشویشناک حالت میں علاج کے لئے کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق قلات میں گرانی کے قریب نیشنل ہائی وے پر کوئٹہ سے خضدار جانے والی انڈس کار اور کراچی سے کوئٹہ جانے والی کار کے تصادم میں کار میںخضدار کے رہائشی انیل‘ راحیلہ‘ تہمینہ ‘تنویر اور دوسری گاڑی میں سوار دو خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔جہاں پر زخمیوںکو طبی امداد دی گئی جبکہ شدید زخمی دو خواتین کو تشویشناک حالت میں مزید علاج کیلئے کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں