آر ٹی اے کا ٹریفک پولیس اور لیویز فورس کے ہمراہ پبلک ٹرانسپورٹ میں لگی سرچ لائٹس ، بغیر کاغذات ودیگرکے خلاف کارروائی

ہفتہ 16 نومبر 2019 00:20

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2019ء) بلوچستان ہائی کورٹ کے حکم اور کمشنر کوئٹہ ڈویژن کی خصوصی ہدایت پر آر ٹی اے کوئٹہ کے عملے نے ٹریفک پولیس اور لیویز فورس کے ہمراہ عالموچوک کوئٹہ پر پبلک ٹرانسپورٹ اور مال بردار گاڑیوں میں لگی سرچ لائٹس اوور لوڈنگ, بغیر کاغذات اور پرمٹ اور اضافی سیٹوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے میں 65 گاڑیوں پر سے سرچ لائٹس اتار دیں بغیرپرمٹ کے دو عدد رکشوں کو بند کردیا گیا جبکہ پرمٹ، کاغذات،ڈرائیونگ لائسنس اور فٹنس سرٹیفکیٹ کی عدم موجودگی پر 22 گاڑیوں کے چالان کیے گئے۔

(جاری ہے)

آر ٹی اے کے عملے نے کہا کہ اس طرح کی کاروائیاں مستقبل میں بھی جاری و ساری رہے گی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں