انور جان کشانی کی ناگہانی وفات سے بلوچ قوم بلوچستان اور بی این پی ایک مخلص نظریاتی فکری اور بے لوث ساتھی سے محروم ہو گیا،غلام نبی مری

اتوار 17 نومبر 2019 20:25

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2019ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں بی این پی پنجگور کے سینئر ساتھی انور جان کشانی کے ناگہانی انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انور جان کشانی مرحوم کے بلوچ قوم بلوچستان اور بی این پی کے لیے گران قدر خدامات جہدوجہد اور قربانیوں کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوے کہا کہ انور جان کشانی کی ناگہانی وفات سے بلوچ قوم بلوچستان اور بی این پی ایک مخلص نظریاتی فکری اور بے لوث ساتھی سے محروم ہو گیا جنہوں نے ہمیشہ قوم وطن اور پارٹی کے ساتھ سچی معنوں میں وابستگی اختیار کرتے ہوئے مستقل مزاجی ثابت قدمی خندہ پیشانی کے ساتھ تمام ناانصافیوں کا جرت مندانہ اور بہادری کے ساتھ حالات کا مقابلہ کیا اور کسی بھی مشکل موڑ پر بلوچ قوم بلوچستان اور پارٹی کے ساتھ کھڑے ہوکر ایمانداری اور مخلصی کے ساتھ وفاداری کی کسی بھی تحریک جہدوجہد اور پارٹی میں وہ ساتھی ریڈ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں جو بلا خوف خطرہ لالچ زاتی مفاد پرستی و موقع پرستی کو رد کرتے ہوے صرف اور صرف اپنے وطن قوم تحریک اور پارٹی کو مقدم اور مقدس سمجھتے ہوئے اپنے زندگی کے اچھے ایام جدوجہد کرتے ہوئے گزارے تاریخ نویس ایسے فرزندوں کی کردار اور جدوجہد کو تاریخ میں شامل کرتے ہیں انہوں نے اللہ تعالی سے دعا کی ہے کہ وہ انور جان کشانی کو اپنے جوار رحمت اور جنت الفردوس میں بلند درجات عطا کرے اور لواحقین اور ان کے دوست واحباب کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں