کوئٹہ : فائرنگ سے دوسگے بھائی جاں بحق

اتوار 17 نومبر 2019 23:40

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2019ء) کوئٹہ کے علاقے جناح ٹائون کے قریب فائرنگ سے دوسگے بھائی جاں بحق ہوگئے ۔ ایدھی ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے جناح ٹائون میں فائرنگ سے دوسگے بھائی دوران خالد ولد شادیان خان اور عبدالعزیز ولد شادیان خان جاں بحق ہوگئے ، جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

جہاں نعشوں کو ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا ۔ واقعہ سے متعلق مزید تفتیش انتظامیہ کی جانب سے کی جا رہی ہے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں