مساجد کو آباد کرنے والے اللہ تعالیٰ کے پسندیدہ اور مخصوص واچھے لوگ ہیں، مولانا عبدالحق ہاشمی

ں* الحمد اللہ جماعت اسلامی کا ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی بہترین دینی وعصری ادارے اور مساجد آبادہیں ۔خدمت ودیانت اور اخلاص ونیک نیتی سے دینی وعوتی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جائے مساجد ومدارس کے ساتھ تعاون کرنے والوں کی مشکلات پریشانیوں ،بیماریوں میں کمی اوردلی سکون واطمینان کیساتھ روحانی سکون بھی ملتا ہے،صوبائی امیر جماعت اسلامی

پیر 18 نومبر 2019 22:58

[کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2019ء) جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ مساجد کو آباد کرنے والے اللہ تعالیٰ کے پسندیدہ اور مخصوص واچھے لوگ ہیں الحمد اللہ جماعت اسلامی کا ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی بہترین دینی وعصری ادارے اور مساجد آبادہیں ۔خدمت ودیانت اور اخلاص ونیک نیتی سے دینی وعوتی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جائے مساجد ومدارس کے ساتھ تعاون کرنے والوں کی مشکلات پریشانیوں ،بیماریوں میں کمی اوردلی سکون واطمینان کیساتھ روحانی سکون بھی ملتا ہے ۔

حکومت بھی مدارس ومدارس کیساتھ تعاون کریں عصری تعلیم حاصل کرنے والوں کومراعات وآسانی جبکہ دینی تعلیم حاصل کرنے والوں کو پوچھنے والاکوئی نہیں بلکہ ان کی راہ میں مسائل پیدا کیے جارہے ہیں مدارس ومساجد اسلام کے مورچے ہیں ان مورچوں کونفرت تعصب وتفریق کے بجائے محبت ،بھائی چارہ اور اتحاد ویکجہتی کیلئے استعمال کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشین مرکز اسلامی میں خطاب کرتے ہوئے کہی ان کے ہمراہ نائب امیر صوبہ مولاناعبدالکبیر شاکر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر حاجی نذیر احمدلالہ،مولوی عین الدین ،مولانا محمد شعیب ،حاجی عبدالرئوف،حاجی جان عالم ،عبدالرافع ترین بھی تھے قبل ازین انہوں نے سابق امیر ضلع مولانا غلام علی کی عیادت اور ان کی صحت یابی کی دعابھی کی ۔مولاناعبدالحق ہاشمی نے مزید کہا کہ اسلام ،اسلامی تعلیمات وشعائر اسلام کے خلاف کسی سازش کو برداشت نہیں کریں گے ۔دینی اداروں سے وابستہ افراد کے کردار واعمال بھی بہترین ہونا چاہیے مساجد سے تعلق رکھنے اور فرائض کی ادائیگی کیساتھ پہلے صف میں نمازپڑھنے والوں میں شامل ہونا خوش قسمتی اور کامیابی ہے ۔

بلوچستان کے مسائل کے حل میں منتخب نمائندے اور حکمران مخلص نہیں بہتر سالوں سے حکومتوں میں رہنے والے مسائل کے ذمہ دارہیں بلوچستان کو ریگستان انہی نے بنایا جو باربار حکومتوں میں شامل ہوتے ہیں۔بلوچستان کے عوام بدقسمتی سے پینے کے پانی کو ترس رہے ہیں ہر موسم میں مسائل کے انبار لگے ہوئے ہیں گیس بروقت ملتی ہے نہ بجلی بروقت آتی ہے پینے کاپانی بھی صاف نہیں ۔

آلودگی ،ملاوٹ کی وجہ سے عوام مختلف بیماریوں کا شکار ہوجاتے ہیں ۔کھانے پینے کی اشیاء بھی ملاوٹ کے شکار ہیں جس کی وجہ سے مختلف بیماریاں بڑھ گئیں ہیں ۔ عوام کوبہتر علاج و صحت کی بنیادی سہولیات تک میسر نہیں۔ حکمران مسائل کو حل کرنے کے بجائے صرف اجلاسوں،بیانات واعلانات ت محدودہیں یو ںمحسوس ہوتا ہے کہ جیسے حکمرانوں کے پاس محض دکھاوے اوروقت گزاری کے علاوہ کسی قسم کی کوئی حکمت عملی نہیں۔ بدقسمتی سے ہمارے اوپر مسلط حکمرانوں کو ٹھیک طرح سے مسائل کا ادراک ہی نہیں ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں