ٌمہنگائی میں اضافے کے حوالے سے غیر سرکاری اداروں کی رپورٹیں تشویش ناک ہیں،بشیر احمد ماندائی

- موجودہ حکومت کی ناکام عوام دشمن پالیسیوں و کاکردگی نے ملک کے عوام بلخصوص غریبوں اورکم آمدنی والے افراد کو شدید مایوس وپریشان کر رکھاہے،سودی معیشت وشاہ خرچیاں ،ناکام وغلط معاشی پالیسیوں کی وجہ سے سے غیر ملکی قرضوں میں اربوں روپے کا اضافہ ہوچکا ہے جبکہ وزیر اعظم اور حکومتی وزراء عوام کو طفل تسلیاں دے رہے ہیں،صوبائی نائب امیر جماعت اسلامی

پیر 18 نومبر 2019 22:58

،کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2019ء) جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر بشیر احمدماندائی نے کہا کہ موجودہ حکومت کی ناکام عوام دشمن پالیسیوں و کاکردگی نے ملک کے عوام بلخصوص غریبوں اورکم آمدنی والے افراد کو شدید مایوس وپریشان کر رکھاہے سودی معیشت وشاہ خرچیاں ،ناکام وغلط Tمعاشی پالیسیوں کی وجہ سے سے غیر ملکی قرضوں میں اربوں روپے کا اضافہ ہوچکا ہے جبکہ وزیر اعظم اور حکومتی وزراء عوام کو طفل تسلیاں دے رہے ہیں۔

مہنگائی میں اضافے کے حوالے سے غیر سرکاری اداروں کی رپورٹیں تشویش ناک ہیں۔ملکی وغیر ملکی معاشی ماہرین مہنگائی میں مزید اضافے کی نوید سنارہے ہیں۔کم آمدنی والے عوام ،مزدوروں کے گھروں میں نوبت فاقوں تک پہنچ چکی ہے ان خیالات کا اظہار انہو ں نے ڈیر ہ مراد جمالی میں وفد سے ملاقات کے دوان گفتگومیں کہی انہو ں نے کہاکہ مہنگائی کا طوفان روکنے کے لیے فوری امدادی پیکیج کی ضرورت ہے مگر حکمرانوں کی معاشی پالیسیاں دیکھ کر یہ محسوس ہوتاہے کہ جیسے ان کے پاس کسی قسم کاکوئی ویژن نہیں۔

(جاری ہے)

ملک میں اس وقت 9کروڑ افراد انتہائی غربت کی سطح پر زندگی بسرکررہے ہیں۔امیر اور غریب کے درمیان تفریق خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے۔سودی معاشی نظام نے پورے سسٹم کو مفلوج کرکے رکھ دیا ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ اسلامی طرزمعیشت اختیار کی جائے۔پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے سودی معیشت کو ترک کرنا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ قرضوں کا سہارالے کرملک ترقی نہیں کرسکتا۔

موجودہ حکمران بھی ماضی کے حکمرانوں کی طرح کشکول پکڑکردنیا کا چکر لگارہے ہیں۔روپے کی بے قدری سے صنعت تباہ ہوچکی ہے۔ایکسپورٹ انڈسٹری زوال پذیر ہے۔اشیاء خوردونوش اور سبزیاں تک درآمد ہونے لگی ہیں۔ کم آمدنی والے افراد نان شبینہ کے محتاج بن گیے ہیں تعلیم وصحت کیلئے عوام کے پاس کچھ نہیں حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے ،مہنگائی کے خاتمے کے لیے فوری عملی اقدامات کرے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں