وفاق اور پنجاب بلوچستان کی پسماندگی کے خاتمے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائینگے،عثمان بزدار

سی پیک سے بلوچستان ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا ، سرمایہ کاری سے صوبے کی پسماندگی ختم ہوجائیگی، وزیراعلیٰ پنجاب کی حاجی محمد خان طورو کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو

منگل 19 نومبر 2019 23:36

وفاق اور پنجاب بلوچستان کی پسماندگی کے خاتمے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائینگے،عثمان بزدار
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت بلوچستان کی پسماندگی دور کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھارہی ہے، بلوچستان میں سرمایہ کاری سے صوبے کی پسماندگی ختم ہوجائے گی، سی پیک منصوبے سے بلوچستان ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا پنجاب حکومت ہر مشکل گھڑی میں بلوچستان حکومت کے ساتھ ہے ان خیالات کااظہار وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی وزیر صنعت وتجارت حاجی محمدخان طور اتمانخیل کی قیادت میں وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق صوبائی وزیر سردار در محمد ناصر ،نصرالدین بزدار سمیت دیگر قبائلی عمائدین بھی موجود تھے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ماضی کے حکمرانوں نے بلوچستان کو پسماندگی کے سوا کچھ نہیں دیاجسکی وجہ سے 70سال گزرنے کے باوجود صوبے کی احساس محرومی ختم نہیں ہوئی وزیر اعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ بلوچستان میرجام کمال کی قیادت میں بلوچستان ترقی اور خوشحالی کی راہ پرگامزن ہوگا بلوچستان کے طلباء وطالبات کو پنجاب کی تعلیمی اداروں میں کوٹے سے بھی زیادہ مواقع فراہم کرینگے تاکہ وہ تعلیم حاصل کرکے صوبے کی ترقی وخوشحالی میں اپناکردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ فاقی حکومت اور پنجاب حکومت بلوچستان کی پسماندگی دور کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھارہی ہے بلوچستان میں سرمایہ کاری سے صوبے کی پسماندگی ختم ہوجائے گی سی پیک منصوبے سے بلوچستان ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا پنجاب حکومت ہر مشکل گھڑی میںساتھ ہے صوبائی وزیر صنعت وتجارت حاجی محمد خان نے کہا کہ موجودہ حکومت حقیقی معنوں میں صوبے کی ترقی وخوشحالی چاہتے ہیں وزیر اعلی ٰبلوچستان میر جام کمال نے صوبے کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا بلوچستان میں قوم پرستوں اور مذہب پرستوں نے صوبے کو پسماندگی کی طرف دھکیل دیااورعوام کے پاس اب کچھ نہیں رہا ہے موجودہ حکومت نے صوبے کی ترقی وخوشحالی کیلئے ہمیشہ کردار ادا کیا ہے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں