صحت مندمعاشرے کا قیام پولیو وائرس کے مکمل خاتمے کے بغیر ممکن نہیں ہوسکتا ،ڈپٹی کمشنر زیارت

جمعرات 21 نومبر 2019 17:15

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2019ء) ڈپٹی کمشنر زیارت قادر بخش پرکانی نے کہا ہے کہ صحت مندمعاشرے کا قیام پولیو وائرس کے مکمل خاتمے کے بغیر ممکن نہیں ہوسکتا ،پولیو ٹیموں کو سخت سیکورٹی دی جائے گی ،ضلع زیارت میں کوئی نو گو ایریا نہیں لیکن اس کے باوجود کسی نے بھی انسداد پولیو مہم میں خلل ڈالنے کی کوشش کی تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے سلسلے میںڈی پیک کا اجلاس منعقد ہو ا۔اجلاس میں ڈی ایچ او زیارت داود خان نے بریفنگ دی۔ زیارت میں انسداد پولیو مہم16 دسمبرسے شروع ہوکر 20دسمبرکو اختتام پذیر ہوگا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ کاکڑ،اسسٹنٹ کمشنر اعجاز سرور اور تمام محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر زیارت قادر بخش پرکانی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2019پولیو کے خاتمے کا سال ثابت ہوگااور ہماری پولیو کے خاتمے کے لیے کوششیں بارآور ثابت ہوںگی ، پولیو کے خاتمے کے لئے علماء ،سول سوسائٹی ،میڈیا اور تمام مکاتب فکر کے افراد کو ہر اول دستے کا کردار ادا کرنا ہوگا، پولیو جیسے موذی مرض کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ صحت مندمعاشرے کا قیام وائرس کے مکمل خاتمے کے بغیر پورا نہیں ہوسکتا۔

بلوچستان میں پولیو وائرس سے نمٹنا ایک چیلنج ہے ، جس سے نمٹنے کے لیے حکومت ٹھوس اقدامات کررہی ہے، پولیو مہم کو کامیاب بنانا ہم سب کی قومی اور اخلاقی ذمہ داری ہے ، پولیومہم میں کسی قسم کی کوتاہی اور غفلت ناقابل برداشت ہے ،غفلت کرنے والے اہلکاروں کے خلاف بھرپور کارروائی کریں گے اور انسداد پولیو مہم پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ۔ انہوں نے کہا پولیو وائرس کے خاتمے کے لیے حکومتی سطح پر بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں ، پولیوسے نہ صرف ہمارے بچے معذور ہورہے ہیں بلکہ ملک کی بدنامی کا بھی سبب بن رہا ہے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں