سبی کا روایتی و تاریخی پانچ روزہ میلہ 19 فروری سے شروع ہو ہوگا ،ڈپٹی کمشنر سبی

جمعرات 21 نومبر 2019 17:15

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2019ء) ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ کی صدارت میں ایک اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں کرنل جواد سبی سکاؤٹس، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اختر کھیتران ،ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر توسیعی نورمحمد ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر قادر ، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیواسٹاک جان محمد صافی ، اور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں روایتی و تاریخی سبی میلہ 2020 کے تیاریوں کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ نے کہا کہ یہ سبی کا روایتی و تاریخی میلہ 19 فروری کو منعقد ہوگا جو کہ 23 فروری کو اختتام پذیر ہوگا انہوں نے کہا کہ میلے کے افتتاحی و اختتامی تقریبات میں صدر وزیراعظم کی شرکت متوقع ہے انہوں نے کہا کہ یہ تاریخی و روایتی میلہ پورے بلوچستان میں اپنی اہمیت کا حامل میلہ کہلاتا ہے جس کا انتظار نہ صرف سبی اور ارد و گرد نواح کے لوگوں کو بلکہ پورے پاکستان کے لوگوں کو انتظار رہتا ہے انہوں نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی اس تاریخی و روایتی میلے کو شاندار طریقے سے منعقد کیا جائے گا سیکیورٹی کے بھی فول پروف انتظامات کیے جائیں گے انہوں نے تمام ضلعی افسران کو تاکید کی کہ وہ ابھی سے ہی میلے کی تیاریاں شروع کردیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں