بلوچستان میں مو اقعوں اور سہولیات کا فقدان با صلاحیت اورذہین طلباء وطالبات کی راہ میں آ ڑے آجاتا ہے،گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی

ہفتہ 23 نومبر 2019 00:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2019ء) گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا کہ بلوچستان میں صلاحتوں کی کمی ہر گز نہیںہے مگر مو اقعوں اور سہولیات کا فقدان با صلاحیت اورذہین طلباء وطالبات کی راہ میں اڑے آجاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمت اور لگن کے جذبے سے سر شار طلبائ ہی اپنے والد ین کی وابستہ تو قعا ت پر پورا ترتے تھے اورروشن مستقبل کے خواب کو شرمند ہ تعبیر کر جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز گورنر ہاوس کوئٹہ میں مختلف سکولوں میںنمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء وطالبات کا گورنر ہاوس کے دورے کے موقع پر کیا جن کی قیادت وائس آف بلوچستان کے عزیز اور سید نعیم ظفر کررہے تھے۔گورنر بلوچستان طلبہ پر زور دیاکہ وہ پڑ ھا ئی کے ساتھ ساتھ اپنے اخلاق سنو ارنے اور بلند کردار وشخصیت بنانے پربھی بھرپور توجہ مرکوزرکھی۔گورنر نے ان کی مزید کامیابی اور سر خر وئی کیلئے نیک خو اہشا ت کا اظہار کیا۔بعدازاں طالب علموں نے گورنر ہاوس کے مختلف حصے دیکھے اور گہری دلچسپی لی۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں